Bharat Express DD Free Dish

Bijnor

بجنور شہر کوتوالی علاقے کی قلعے والی مسجد کے باہر کھڑی ایک بائیک کے سائیڈ بیگ سے کالی رنگ کی ایک کتیا ایک لاکھ روپے سے بھرا تھیلا لے کر فرار ہو گئی۔ نمازی تاجر بینک سے رقم نکال کر لایا تھا اور یہ پوری واردات سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گئی۔

اتر پردیش کے نجیب آباد کے جلال آباد علاقے میں مبینہ طور پر لنچنگ کا واقعہ پیش آیا۔ جہاں نامعلوم حملہ آوروں نے اقلیتی طبقےکے  ایک نوجوان پر ڈنڈوں سے حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ سی او نتیش پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ 15 سالہ ارمان کا قتل کیا گیا ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے۔

بجنور کے مندر میں بتوں کےارد گردگھومنے والا کتا لوگوں کی’ آستھا  ‘ کا مرکز بن گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اسے کوئی معجزہ سمجھ رہا ہے تو کوئی اندھی عقیدت قرار دے رہا ہے۔

خاندان کے چھ افراد کے علاوہ تھری وہیلر ڈرائیور کی بھی علاج کے لیے بجنور لے جانے کے دوران موت ہو گئی۔ حادثے میں زخمی ہونے والے شیرکوٹ کے رہائشی سہیل علوی اور کریٹا سوار امن کو اسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔

محبوب علی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئین کی مخالفت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ریزرویشن مخالف ہے محبوب علی نے دعویٰ کیا کہ ایس پی میں آئینی اصول ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں بچا ہے۔

اے ایس پی نے کہا کہ ہم نے چھاپے کے دوران اس معاملے میں تین ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ تینوں ملزمان کے خلاف کوتوالی سٹی پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مہر جہاں نے اپنے شوہر کو نشہ آور گولیاں کھلا کر، برہنہ کر کے اور دونوں ہاتھ باندھ کر انسانیت کی حدیں پار کر دیں۔ بیوی مہر جہاں نے سگریٹ سے اپنے شوہر کی شرمگاہ کو جلایا اور یہی نہیں بلکہ ہاتھ میں چاقو سے کئی مقامات پر اسے زخمی کیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بجنور میں بائیک پر سوار ایک مسلم خاندان پر زبردستی رنگ لگایا گیا ہے۔ نوجوان موٹر سائیکل پر سوار ہے اور جب وہ آتا ہے تو اسے روک دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد وہاں رنگ کھیلنے والے نوجوان ہیپی ہولی کا نعرہ لگاتے ہیں اور کچھ اس کی موٹر سائیکل کی چابیاں لینے کی کوشش کرتے ہیں۔