Bharat Express DD Free Dish

Delhi Pollution: اولا-اوبرکی ای-بسیں چلانے کی تیاری، رکشا کے لئے ہوں گے الگ روٹ… آلودگی اورٹریفک سے متعلق دہلی حکومت کا بڑا پلان

دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے آلودگی کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ اب آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ (پی یوسی) چالان معاف نہیں ہوں گے۔ حکومت اولا-اوبر کے ساتھ مل کرای-بسیں چلانے کا امکان تلاش رہی ہے۔ ساتھ ہی ای-رکشا اورڈی ٹی سی روٹوں کو منظم طریقے سے ہموارکرے گی۔

نئی دہلی: ملک کی راجدھانی دہلی میں بڑھتی آلودگی کوکنٹرول کرنے اورماحولیات کوصاف وشفاف بنانے کی سمت میں وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے پیرکے روزکچھ فیصلہ کن اقدامات کئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت آلودگی پھیلانے والے عوامل کے خلاف زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائے گی۔ اس سلسلے میں پیرکے روزدہلی سکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ ہوئی، جس میں آلودگی پرقابوپانے کے لیے کئی موثرفیصلے لئے گئے۔ ان میں پی یوسی سی چالان کومعاف نہ کرنا، دہلی-این سی آرمیں پول اورشیئرای بسیں چلانا شامل ہیں۔ حکومت اولا اوراوبرکے ساتھ ای بس سروس کے امکان پربھی غورکررہی ہے۔

اس اہم میٹنگ میں وزیرماحولیات منجندرسنگھ سرسا سمیت ماحولیات، ٹرانسپورٹ، دہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) اورٹریفک پولیس کے سینئرافسران موجود تھے۔ میٹنگ میں، وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے درست آلودگی کنٹرول سرٹیفکیٹ (پی یوسی) کے بغیرسڑکوں پرچلنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت موقف اختیارکیا۔ فی الحال آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو10,000 روپئے تک کے بھاری جرمانے کا سامنا ہے۔

آلودگی پھیلانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا: وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے نوٹس لیا کہ اکثرگاڑی مالک لوک عدالت کا سہارا لے کراس جرمانے کوبہت کم کروا لیتے ہیں، جس سے سزا کا خوف ختم ہوجاتا ہے اورلوگ اپنی گاڑیوں کوآلودگی سے پاک کرانے کے تئیں سنجیدہ نہیں ہوتے۔ وزیراعلیٰ نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اب آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کا چالان کسی بھی قیمت پرمعاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے افسران کو احکامات دیئے کہ اگراس کے لئے حکومت کوعدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹانا پڑے توپیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔ حکومت کا ہدف وصولی نہیں ہے بلکہ شہریوں کوشفاف ہوا دینا ہے۔

اولا-اوبرکے ساتھ ای-بس سروس کا امکان

آلودگی کوکم کرنے کے لئے نجی شراکت کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، دہلی حکومت جلد ہی اولا اوراوبرجیسی بڑی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کرے گی۔ اس منصوبے کا مقصد دہلی-این سی آرخطے میں پولڈ اورمشترکہ راستوں کے ذریعہ “آلودگی سے پاک مسافربسیں” چلانے کے امکان کوتلاش کرنا ہے۔ اگریہ کمپنیاں الیکٹرک یا آلودگی سے پاک بسیں چلاتی ہیں تواس سے سڑکوں پرپرائیویٹ گاڑیوں کا دباؤ کم ہوجائے گا اورپبلک ٹرانسپورٹ زیادہ ماحول دوست ہوجائے گی۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت دہلی کو آلودگی سے پاک بنانا ان کی اولین ترجیح ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read