Bharat Express DD Free Dish

Parliament Winter Session: راہل گاندھی  نے لوک سبھا میں فضائی آلودگی پرکیا بحث کا مطالبہ، الزام تراشی کے بجائے مشترکہ طور پر حل تلاش کیا جائے

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ اور مثبت تجربہ ہو سکتا ہے کہ اس مسئلے پر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صرف عوام کے مستقبل کی بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اور مرحلہ وار اقدامات طے کرنا ناگزیر ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف اوررائے بریلی سے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ملک میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس مسئلے پر مفصل بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے زیادہ ترمیٹرواوربڑے شہرزہریلی ہوا کی چادرمیں لپٹے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے لاکھوں بچے پھیپھڑوں کی بیماریوں کا شکارہو رہے ہیں اوران کا مستقبل خطرے میں پڑتا جا رہا ہے۔ راہل گاندھی نے  کہا، فضائی آلودگی کینسرجیسی سنگین بیماریوں میں اضافے کا باعث بن رہی ہے، جب کمزوراوربزرگوں کے لیے سانس لینا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

مشترکہ کوششوں کی اپیل

راہل گاندھی نے ایوان سے اپیل کی کہ اس مسئلے پرحکومت اوراپوزیشن مل کرقدم بڑھائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایسا معاملہ ہے، جس پردونوں فریقوں کے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے، اس لیے بحث کے طریقۂ کارمیں تبدیلی لائی جانی چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ بحث کا مقصد یہ نہیں ہونا چاہئے کہ کون کیا کرنے میں ناکام رہا، بلکہ یہ دیکھنا ضروری ہے کہ مستقبل میں ہندوستان کے شہریوں کے لیے کیا عملی اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے زوردیا کہ الزام تراشی کے بجائے مشترکہ طورپرحل تلاش کیا جائے۔

’’عوام کے مستقبل کی بات کریں‘‘

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ اورمثبت تجربہ ہوسکتا ہے کہ اس مسئلے پر اختلافات کوبالائے طاق رکھ کرصرف عوام کے مستقبل کی بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی پرقابو پانے کے لیے ٹھوس اورمرحلہ واراقدامات طے کرنا ناگزیرہے تاکہ آنے والی نسلوں کومحفوظ اورصحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت پہلے دن سے تیار

اس مطالبے پر مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت پہلے دن سے ہی تمام اہم موضوعات پر بحث کے لیے تیارہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت، بڑی اپوزیشن جماعت اور تمام اراکینِ پارلیمنٹ کے مشوروں کو شامل کرتے ہوئے حل نکالنے کے لیے پابندِ عہد ہے۔ کرن رجیجونے کہا کہ مختلف قوانین اورضابطوں کے دائرے میں رہتے ہوئے اس بحث کوآگے بڑھایا جائے گا تاکہ مؤثراورنتیجہ خیزکارروائی ممکن ہو سکے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read