نئی دہلی: اردوزبان وادب کی خدمت کرنے کے لئے جشن ریختہ 2025 کا شاندارآغازکیا گیا۔ ریختہ فاونڈیشن کا 10 سالہ جشن دارالحکومت دہلی کے بانسیرا پارک میں منایا گیا۔ جشن ریختہ کا افتتاح دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے کیا۔ اس موقع پرانہوں نے اردوزبان کوہندوستان کی تہذیبی وراثت قراردیا۔ انہوں نے بتایا کہ اردوزبان ایک شانداراورشیریں زبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی تہذیب وثقافت کوزندہ رکھنا اوراسے آگے بڑھانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے ریختہ فاونڈیشن کے بانی سنجیوصراف اورٹرسٹی ومعروف ادیب ہما خلیل کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی ستائش کی۔ اس موقع پرملک کے ممتازاورمعروف شاعر، گیت کار فلم اسکرپٹ رائٹر، ڈراما نویس، پروڈیوسر، مکالمہ نگار، ہدایت کاراوردانشورگلزاراحمد اورمعروف نغمہ نگارجاوید اخترنے شرکت کی۔
ریختہ فاونڈیشن کے بانی سنجیوصراف اورٹرسٹی ہما خلیل نے مشترکہ طورپرریختہ فاونڈیشن کا تعارف پیش کیا۔ ساتھ ہی گزشتہ 10 سالوں میں ریختہ فاونڈیشن کی خدمات اورکارکردگی پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ ریختہ فاونڈیشن نے کس طرح سے گزشتہ 10 سالوں میں کس طرح اردوزبان وادب کی خدمت کی اورموجودہ وقت میں کیا سرگرمیاں جاری ہیں۔ افتتاحی سیشن کے بعد ممتازشاعراورگیت کارگلزاراحمد سے بالی ووڈ اداکارہ دویا دتہ نے خاص بات چیت کی۔ اس دوران دویا دتہ نے گلزاراحمد کی زندگی، بالی ووڈ، شاعری اورعشق ومحبت سے متعلق کئی اہم سوال کئے، جس کا گلزاراحمد نے بخوبی جواب دیا۔ اس موقع پر بانسیرا پارک میں تقریباً ایک لاکھ موجود رہے۔
آپ کو بتا دیں کہ ریختہ فاؤنڈیشن کے دسویں ایڈیشن کا انعقاد دہلی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے اشتراک سے بانسیرا پارک، نئی دہلی میں کیا گیا۔ یہ ایڈیشن اردوکی لازوال خوبصورتی، اس کے ورثے، شاعری، موسیقی اورفنون کودنیا بھرکے فن کاروں اورادب نوازدوستوں کے ساتھ ایک عظیم خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس تین روزہ جشن میں 300 سے زائد فنکاروں کے شامل ہونے کا امکان ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
