گووا سے ایک دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ شمالی گووا کے ارپورہ میں ہفتہ کی رات دیر گئے ایک نائٹ کلب میں گیس سلنڈر پھٹنے سے خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تباہی مچا دی۔ اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں اب تک 23 افراد جان ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ گووا پولیس کے مطابق دھماکا رات تقریباً 1 بجے کچن ایریا کے نزدیک ہوا۔ فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا، مگر تب تک نائٹ کلب مکمل طور پر راکھ ہو چکا تھا۔
#WATCH | Goa | Aftermath of the fire that broke out at a restaurant in North Goa’s Arpora, claiming the lives of 23 people. pic.twitter.com/v6qleY5WJX
— ANI (@ANI) December 7, 2025
چار سیاح بھی ہلاک
ابتدائی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 سیاح اور 19 نائٹ کلب کے ملازمین شامل ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ قریب رہنے والوں نے کسی دھماکے کی آواز سننے سے انکار کیا ہے۔
وزیراعظم مودی کا اظہارِ افسوس
The fire mishap in Arpora, Goa is deeply saddening. My thoughts are with all those who have lost their loved ones. May the injured recover at the earliest. Spoke to Goa CM Dr. Pramod Sawant Ji about the situation. The State Government is providing all possible assistance to those…
— Narendra Modi (@narendramodi) December 7, 2025
وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ارپورہ میں آگ لگنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے گووا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت سے گفتگو کر کے حالات کی معلومات لی اور یقین دلایا کہ ریاستی حکومت متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے۔
لواحقین کے لیے 2-2 لاکھ روپے کا اعلان
وزیراعظم ریلیف فنڈ (PMNRF) سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو 2-2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے پی ایم او نے باضابطہ اطلاع جاری کی ہے۔
حادثہ کیسے پیش آیا؟
ذرائع کے مطابق نائٹ کلب Birch by Romeo Lane میں اچانک سیلنڈر پھٹنے کے بعد آگ تیزی سے پھیل گئی۔ اس وقت کلب کے کئی ملازمین اور کچھ سیاح اندر موجود تھے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ لوگوں کو نکلنے کا موقع تک نہ مل سکا۔ فائر بریگیڈ کے پہنچنے تک شعلے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے چکے تھے۔ حادثے میں تقریباً 50 افراد زخمی ہوئے جنہیں گووا میڈیکل کالج منتقل کیا گیا ہے، جہاں کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اسٹاف اور سیاح دونوں متاثر
تازہ معلومات کے مطابق اب تک 23 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔ جان گنوانے والوں میں نائٹ کلب کا عملہ اور سیاح دونوں شامل ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

