ڈجیٹل انڈیا کے اس دور میں ڈیجی لاکر لاکھوں لوگوں کے لیے ایک قابل اعتماد پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں آدھار کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، مارک شیٹ اور دیگر اہم دستاویزات محفوظ رکھے جاتے ہیں۔ بہت سے لوگ فزیکل کاپی ساتھ رکھنے کے بجائے ان کا ڈجیٹل ورژن استعمال کرتے ہیں۔ لیکن اب حکومت نے ڈیجی لاکر سے متعلق ایک سنگین وارننگ جاری کی ہے، جس میں جعلی اور فراڈ ایپس سے خبردار رہنے کو کہا گیا ہے۔
جعلی DigiLocker ایپس پر حکومت کی ایڈوائزری
حکومت ہند کے Digital India ہینڈل کی جانب سے جاری پوسٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ایپ اسٹورز پر جعلی DigiLocker ایپس سرکولیٹ ہو رہی ہیں۔ ان ایپس کا ڈیزائن، نام اور لوگو اس طرح بنایا گیا ہے کہ وہ اصل ایپ جیسی نظر آئیں اور عام صارفین آسانی سے دھوکا کھا جائیں۔ حکومت نے کہا کہ صرف آفیشل DigiLocker ایپ کا ہی استعمال کریں اور ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اس کی تصدیق ضرور کریں۔
کیا آپ نے بھی غلطی سے جعلی ایپ ڈاؤن لوڈ کی ہے؟
پوسٹ میں تنبیہ کی گئی ہے کہ اگر کسی صارف نے غلطی سے کوئی مشکوک یا جعلی ایپ ڈاؤن لوڈ کر لی ہے تو فوراً اسے فون سے ڈلیٹ کر دیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اس ایپ سے منسلک تمام اکاؤنٹس کے پاس ورڈ فوراً تبدیل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔جعلی ایپس آپ کے ذاتی دستاویزات، پاس ورڈز اور پرائیویسی ڈیٹا کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔
کون سی ہے اصلی DigiLocker ایپ؟
حکومت نے واضح کیا ہے کہ اصل ایپ کا نام بالکل یہ ہے DigiLocker۔ یہ National e-Governance Division NeGD کی جانب سے بنائی گئی ہے۔ اس کی آفیشل ویب سائٹ ہے (https://www.digilocker.gov.in)
ایپ ڈاؤن لوڈ کرتے وقت ایپ کے نام کی اسپیلنگ، ڈیولپر کا نام، ریٹنگ کو ضرور چیک کریں۔ کسی بھی اسپیلنگ غلطی یا نامعلوم ڈیولپر سے احتیاط کریں۔
محفوظ ڈاؤن لوڈ کے لیے حکومت کی ہدایات
ہمیشہ سرکاری ویب سائٹس سے دیے گئے لنک کے ذریعے ہی DigiLocker ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔ تھرڈ پارٹی ایپ اسٹورز پر بھروسہ نہ کریں۔ نامعلوم ڈیولپرز کی ایپس انسٹال نہ کریں۔ کسی بھی مشکوک SMS یا لنک پر کلک کرکے ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کریں۔جعلی DigiLocker ایپس آپ کی آدھار ڈیٹیل، بینک معلومات، شناختی دستاویزات اور پرائیویٹ ڈیٹا چرانے کا خطرہ پیدا کرتی ہیں۔ لہٰذا محتاط رہنا ہی بہتر ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

