Bharat Express DD Free Dish

India vs South Africa: جنوبی افریقہ نے بھارت کو جیت کے لیے 549 رنز کا دیا ہدف ، آخری دن بھارت کے لیے وکٹیں بچانے کا چیلنج

جنوبی افریقہ نے منگل کو اپنی دوسری اننگز 5 وکٹ پر 260 رنز بنا کر ڈکلئیر کی اور بھارت کو جیت کے لیے 549 رنز کا ہدف دیا۔

جنوبی افریقہ نے منگل کو اپنی دوسری اننگز 5 وکٹ پر 260 رنز بنا کر ڈکلئیر کر دی اور بھارت کو جیت کے لیے 549 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ نے چوتھے دن کا آغاز بغیر نقصان کے 26 رنز سے کیا۔ ایڈن مارکرم اور ریکلٹن نے پہلے وکٹ کے لیے 59 رنز کی شراکت قائم کی۔ ریکلٹن 35 اور مارکرم 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ٹیمبا باوما نے 3 اور ٹونی ڈی جورجی نے 49 رنز کی اننگز کھیلی۔ اسٹبز نے 94 رنز بنائے جبکہ ویان مولڈر 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے اسٹبز کے 94 رنز پر آؤٹ ہوتے ہی کپتان ٹیمبا باوما نے پاری ڈکلیر کر دی۔ یوں جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگز میں 5 وکٹ پر 260 رنز بنائے۔

آخری دن بھارت کے لیے چیلنج

پہلی اننگز میں حاصل شدہ 288 رنز کی برتری کی بنیاد پر جنوبی افریقہ نے بھارت کو جیت کے لیے 549 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارت کی طرف سے رویندر جڈجہ نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں سینورن متھوسامی کے 109 اور مارکو جانسن کے 93 رنز کی بدولت 489 رنز بنائے۔ ایک موقع پر 246 رنز پر 6 وکٹیں گر جانے کے باوجود جنوبی افریقہ نے 489 رنز تک پہنچ کر کرکٹ پچ اور بھارتی باؤلنگ کی جان نکال دی۔

بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو نے 4 وکٹیں حاصل کیں

بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ رویندر جڈجہ، جسپریت بومراہ اور محمد سراج نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 201 رنز پر آؤل آؤٹ ہو کر جنوبی افریقہ سے پہلی اننگز کی بنیاد پر 288 رنز سے پیچھے رہی۔ جنوبی افریقہ کے مارکو جانسن نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ ہارمر کو 3 اور کیشو مہاراج کو 1 وکٹ ملی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read