Bharat Express DD Free Dish

Delhi red fort blast PM Modi spoke to Amit shah: دہلی دھماکے کے بعد وزیرِ اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ سے بات کر کے واقعے کی مکمل معلومات حاصل کی

دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک پیر کی شام زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں دس افراد ہلاک ہو گئے۔ دھماکے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔

دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے نزدیک پیر کی شام زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں دس افراد ہلاک اور انتیس کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دھماکے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے واقعے کی تفصیلات حاصل کیں۔

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو خصوصی ٹیم جائے وقوعہ پر بھیجنے کی ہدایت

حکومت ہند کے ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم مودی نے امت شاہ سے واقعے کی مکمل معلومات لی ہیں، جبکہ وزیر داخلہ نے دہلی پولیس کمشنر اور انٹیلیجنس بیورو کے سربراہ سے بات چیت کی۔ امت شاہ نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو خصوصی ٹیم جائے وقوعہ پر بھیجنے کی ہدایت دی ہے۔

دھماکہ ایک کھڑی کار میں ہوا

ابتدائی تفتیش میں دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایک کھڑی کار میں ہوا۔ سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ کی پندرہ گاڑیاں آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہیں۔ علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا ہے اور عام گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

دہلی، ممبئی اور اتر پردیش میں ہائی الرٹ

اس واقعے کے بعد دہلی، ممبئی اور اتر پردیش میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس نے احتیاطی اقدامات کے تحت گشت اور چیکنگ میں اضافہ کر دیا ہے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پولیس افسران کو سخت ہدایات جاری کی ہیں کہ ریاست کے تمام اہم اور مذہبی مقامات، بازاروں اور بھیڑ والے علاقوں میں کڑی نگرانی رکھی جائے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا خوفناک تھا کہ لوگ دہشت زدہ ہو گئے۔ ایک شخص نے بتایا کہ شام تقریباً چھ بج کر پچپن منٹ پر دھماکہ ہوا، جس کے بعد ہر طرف لاشیں بکھری پڑی تھیں۔ دھماکے سے کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور کچھ گاڑیاں ڈیڑھ سو میٹر تک ہوا میں اچھل گئیں۔ یہ واقعہ لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے گیٹ نمبر ایک کے نزدیک پیش آیا، جہاں اب بھی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read