Bharat Express

Rice Mill accident in Karnal: کرنال میں رائس مل حادثہ ، چار مزدوروں کی موت، 20 زائد زخمی،کھڑکیوں سے کود کربچائی جان

کرنال کے تراوڑی میں 3 منزلہ رائس مل حادثے میں بچ جانے والے مزدوروں کی آنکھوں میں اب بھی خوف ہے۔ اس حادثے میں 4 مزدوروں کی موت ہو گئی

کرنال میں رائس مل حادثہ ، چار مزدوروں کی موت، 20 زائد زخمی،کھڑکیوں سے کود  کربچائی جان

ہریانہ کے کرنال میں صبح 3:30 بجے شیو شکتی رائس مل کی تین منزلہ عمارت گر گئی۔ اس کے ملبے تلے دب کر 4 مزدور جاں بحق ہو گئے ۔جب کہ 20 سے 25 مزدور زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے بتایا کہ 120 مزدوروں نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔ تراوڑی کی شیو شکتی رائس مل کی اس عمارت میں تقریباً 200 مزدور رہتے تھے۔ حادثے کے وقت عمارک میں 100 سے زیادہ مزدور سورہے تھے ، زخمیوں کو علاج کے لئے قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
کرنال کے تراوڑی میں 3 منزلہ رائس مل حادثے میں بچ جانے والے مزدوروں کی آنکھوں میں اب بھی خوف ہے۔ اس حادثے میں 4 مزدوروں کی موت ہو گئی، جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔ تمام مزدور بہار کے کھگڑیا، بیگوسرائے، ارریہ اور سمستی پور کے رہنے والے ہیں۔

زخمیوں کا علاج جاری ہے

تراوڑی میں ملبے تلے دبے 20 مزدوروں کو نکال لیا گیا جب کہ 6 مزدوروں کو کلپنا چاولہ گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا ہے۔ دیگر زخمی مزدوروں کو تراوڑی کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ ڈی سی انیش یادو اور ایس پی ششانک کمار موقع پر پہنچ کر جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

 سوئے ہوئے تھے کہ اچانک عمارت گر گئی

مزدوروں نے بتایا کہ صبح 3 بجے کے بعد عمارت گرنے کے وقت ان میں سے زیادہ تر گہری نیند میں تھے۔ عمارت گرنے پر اس کی آنکھ کھل گئی۔ اچانک ایک دھماکہ ہوا، ایسا محسوس ہوا جیسے زلزلہ آیا ہو۔کمروں میں سوئے ہوئے مزدور باہر آئے تو سب بچاؤ بچاؤ کے نعرے لگا رہے تھے۔ کمرے میں پھنسے مزدوروں کو دیوار اور کھڑکی کاٹ کر باہر نکالا گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read