Bharat Express DD Free Dish

Zohran Mamdani First Muslim Mayor Of New York: ڈونلڈ ٹرمپ کوشکست دینے والے زہران ممدانی نے پہلی تقریرمیں ہی نہرو کوکیا یاد

اپنی فاتحانہ تقریر کے آغاز میں زہران ممدانی نے پنڈت جواہر لال نہرو کو یاد کیا۔ انہوں نے کہا، “جب میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں، مجھے پنڈت نہرو کے الفاظ یاد آرہے ہیں۔” آپ کو بتا دیں کہ ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئربنے ہیں۔ اس الیکشن میں اپنے حریف امیدوار کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ زہران ممدانی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کو بھی بڑا دھچکا پہنچایا۔

نیویارک میئرکا الیکشن جیتنے کے بعد زہران ممدانی نے اپنی تقریرکے آغازمیں بھارت کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہروکے ایک اقتباس کے ذریعہ کیا۔ ممدانی نے کہا، “جیسا کہ میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں، مجھے پنڈت نہروکا ایک بیان یاد آرہا ہے جوہندوستان نے برطانوی سلطنت سے آزادی حاصل کرنے کے فوراً بعد دیا تھا۔”

زہران ممدانی کا یہ ویڈیواب سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ ہندوستان میں کانگریس پارٹی کے کئی بڑے لیڈران نے اس ویڈیوکو شیئرکیا ہے۔ ممدانی نے بھلے نیویارک کا میئرکا الیکشن جیتا ہو، لیکن انہوں نے اس الیکشن میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کوشکست دی ہے۔ کیونکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس الیکشن کوجیتنے کے لئے پوری طاقت جھونک دی تھی۔ حالانکہ انہیں کامیابی نہیں مل پائی اورزہران ممدانی نے تاریخ رقم کردی۔

ممدانی نے نہروکے الفاظ یاد کئے

تقریرکے آغازمیں زہران ممدانی نے کہا کہ آپ کے سامنے کھڑے ہوکرمجھے پنڈت جواہرلال نہروکے الفاظ یاد آرہے ہیں۔ تاریخ میں ایسا لمحہ بہت کم آتا ہے، جب ہم پرانے سے نئے کی طرف قدم بڑھاتے ہیں۔ جب ایک دورکا خاتمہ ہوتا ہے، جب ایک قوم کی روح، جوطویل عرصے سے دبی ہوئی ہے، اظہارآزادی تلاش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج نیویارک نے ٹھیک یہی کیا ہے۔ آپ کے فیصلے سے ایک نئے دور کی شروعات ہورہی ہے۔ آپ نے ووٹ اس لئے دیا کیونکہ اقتدارمیں شفافیت، جرات اوروژن کی ضرورت ہوتی ہے، بہانے نہیں۔” آپ کوبتا دیں کہ پنڈت جواہرلال نہرونے برطانوی سلطنت سے آزادی کے بعد نئی دہلی میں اپنی آدھی رات کی تقریرمیں یہ الفاظ استعمال کیے تھے۔

کانگریس پارٹی کا بھی ردعمل آیا سامنے

کانگریس سوشل میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج سپریا شرینیت نے زہران ممدانی کا ویڈیوشیئرکیا ہے۔ سپریا شرینیت نے اپنے پوسٹ میں لکھا- نہروکی باتیں صدیوں تک لوگوں کے ذہن میں گونجتی رہے گی۔ وہ بھی سات سمندرپارتک۔ ان کے خیالات کوکبھی نہیں مٹایا جاسکتا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ زہران ممدانی پہلے بھی کئی مواقع پرنہروکی تعریف کرچکے ہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا تھا کہ نہروکومیں ہندوستانی طرزکا آئیکن سمجھتا ہوں۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read