ممبئی میں خوفناک واردات۔
ممبئی: مبئی کے ساکی ناکہ تھانہ علاقے میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جس نے پورے علاقے میں ہڑکمپ مچا دیا ہے۔ معمولی جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ چار ٹیکسی ڈرائیوروں نے اپنے ہی ساتھی کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر تین فرار ہیں۔
پرتاپ گڑھ کے رہائشی تھے پانچوں ڈرائیور
تفصیلات کے مطابق، اتر پردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے رہائشی پانچ ڈرائیور ممبئی میں ٹیکسی چلاتے تھے۔ سب ایک ہی کمرے میں کرایہ پر رہتے تھے اور آپس میں رشتہ دار بھی تھے۔ روزانہ باری باری ان میں سے ایک سب کے لیے کھانا لانے جاتا تھا۔
واقعے کے دن جاوید خان کی تھی باری
واقعے کے دن 42 سالہ جاوید خان کی باری تھی کہ وہ سب کے لیے کھانا لائے، مگر کسی وجہ سے وہ کھانا نہ لا سکا۔ اس بات پر اس کے ساتھی شہباز خان، اس کے والد اور دو چچا کے ساتھ بحث شروع ہو گئی۔ معمولی تکرار نے جلد ہی جھگڑے کی شکل اختیار کر لی۔ غصے میں ایک ملزم نے کمرے میں رکھا ڈنڈا اٹھا کر جاوید کے سر پر مار دیا، جس کے بعد باقی تینوں نے بھی اسے بری طرح مارنا شروع کر دیا۔
جاوید خان کی موقع پر ہی ہو گئی موت
سخت چوٹ لگنے کے باعث جاوید خان کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعے کے بعد چاروں ملزم اپنی اپنی ٹیکسیاں لے کر فرار ہو گئے۔ آس پاس کے لوگوں نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد ساکی ناکہ پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ اس واقعے نے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ہے۔
پولیس نے ایک ملزم کو کیا گرفتار
پولیس نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے چار میں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم سے تفتیش میں کئی اہم انکشافات ہوئے ہیں، جن کی بنیاد پر باقی تینوں کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چاروں ملزم آپس میں رشتہ دار ہیں اور پرتاپ گڑھ کے ایک ہی گاؤں کے رہنے والے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
