آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بھارت کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یہ تاریخی میچ اتوار کے روز ڈی وائی پاٹل اسٹیڈیم، نوی ممبئی میں کھیلا جا رہا ہے۔ جنوبی افریقہ کی کپتان لورا وولوارڈٹ نے بتایا کہ موسم اور میدان کی صورتحال نے ان کے فیصلے پر اثر ڈالا۔ انہوں نے کہا: ’’ہم پہلے گیند بازی کریں گے۔ موسم میں تھوڑی نمی اور بارش کا امکان ہے، جس سے ابتدائی اوورز میں پچ پھسل سکتی ہے۔ ہم سیمی فائنل والی ہی ٹیم کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔ یہ ہمارے لیے بہت بڑا میچ ہے اور ہم پُرجوش ہیں کہ اتنے بڑے مجمع کے سامنے کھیلنے کا موقع ملا ہے۔ ٹیم میں زبردست اعتماد ہے۔‘‘
ہرمن پریت کور بھی چاہتی تھیں پہلے بولنگ
بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے بتایا کہ وہ بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتی تھیں، کیونکہ فائنل سے قبل بادلوں سے ڈھکے آسمان کے سبب حالات بولرز کے لیے موزوں لگ رہے تھے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم بھی ٹاس جیت کر بولنگ کرنا چاہتے تھے، لیکن اب کوشش ہوگی کہ ہم اچھی بیٹنگ کریں اور بڑا اسکور کھڑا کریں۔ مجھے نہیں لگتا کہ 5-6 اوورز کے بعد پچ میں زیادہ مدد رہے گی۔ ہم نے بھی سیمی فائنل والی ہی ٹیم برقرار رکھی ہے۔ دو دن آرام کا موقع ملا، سبھی کھلاڑی تازہ دم ہیں اور اس بڑے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔‘‘
دونوں ٹیمیں غیر تبدیل شدہ الیون کے ساتھ میدان میں
بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیمیں سیمی فائنل میں کامیابی دلانے والی اپنی اپنی الیون کے ساتھ میدان میں اتری ہیں۔ دونوں ہی ٹیمیں پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈ کپ جیتنے کی دوڑ میں ہیں۔ تاہم بھارت تیسری بار فائنل کھیل رہا ہےجبکہ جنوبی افریقہ پہلی بار فائنل میں پہنچی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
