Bharat Express DD Free Dish

Salman Khan Declared A Terrorist By Pakistan Over Balochistan Remark?: سلمان خان  کو پاکستان نےبلوچستان پر تبصرے کے بعد دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا، شہباز حکومت  نے کی وضاحت

سلمان خان نے کہا، “اس وقت اگر آپ کوئی ہندی فلم بنائیں اور اسے یہاں (سعودی عرب میں) ریلیز کریں تو یہ سپر ہٹ ہوگی، اگر آپ کوئی تامل، تیلگو، یا ملیالم فلم بنائیں گے تو یہ کروڑوں روپے کمائے گی، کیونکہ یہاں بہت سے لوگ دوسرے ممالک سے آئے ہیں۔ یہاں بلوچستان کے لوگ ہیں،

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بلوچستان کے الگ ملک ہونے کے بیان پر پاکستان میں کھلبلی مچ گئی۔ کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے سلمان خان کو ان کے تبصروں کے بعد دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے اب اس معاملے پر وضاحت جاری کر دی ہے۔

پاکستانی حکومت کی طرف سے حقائق کی جانچ

پاکستانی حکومت نے ایک اسکرین شاٹ پوسٹ کیا ،جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سلمان خان کو دہشت گردوں کی واچ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔ پاکستانی حکومت نے اسے فرضی قرار دے کر مسترد کر دیا۔ پوسٹ میں ایک میڈیا رپورٹ کا حوالہ دیا گیا ،جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان خان کو بلوچستان پر تبصرے کی وجہ سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی چوتھی فہرست میں رکھا گیا ہے۔ اس رپورٹ میں سلمان خان کو دہشت گردی کا حامی بتایا گیا ہے۔

شہباز حکومت نے وضاحت جاری کر دی

اس خبر نے دنیا بھر میں پاکستان کی بدنامی کا باعث بنا۔ حکومت پاکستان نے کہا، “این اے سی ٹی کے ممنوعہ افراد کےپیج پر یا وزارت داخلہ کے کسی گزٹ پر کوئی سرکاری بیان نہیں ملا ،جس میں سلمان خان کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہو۔ ایسے دعوے ہندوستانی میڈیا رپورٹس میں کیے گئے ہیں، لیکن ان کا کسی سرکاری پاکستانی واچ لسٹ یا رسمی اعلان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”

سلمان خان نے بلوچستان کے بارے میں کیا کہا؟

اس ماہ کے شروع میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سعودی عرب کے شہر ریاض میں جوائے فورم 2025 میں شرکت کی جہاں انہوں نے شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔ مشرق وسطیٰ میں ہندوستانی فلموں کی مقبولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سلمان خان نے کہا، “اس وقت اگر آپ کوئی ہندی فلم بنائیں اور اسے یہاں (سعودی عرب میں) ریلیز کریں تو یہ سپر ہٹ ہوگی، اگر آپ کوئی تامل، تیلگو، یا ملیالم فلم بنائیں گے تو یہ کروڑوں روپے کمائے گی، کیونکہ یہاں بہت سے لوگ دوسرے ممالک سے آئے ہیں۔ یہاں بلوچستان کے لوگ ہیں، افغانستان کے لوگ ہیں، یہاں پاکستان کے لوگ کام کر رہے ہیں۔”

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read