Bharat Express DD Free Dish

PM Modi praised the creativity of the youth: وزیر اعظم مودی نے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیت کی تعریف کی، کہا – سوشل میڈیا کی دنیا نے سنسکرت کو نئی جان بخشی

وزیر اعظم نے کہا کہ غلامی کے دور میں اور آزادی کے بعد بھی سنسکرت زبان کی ناقدری کی جاتی رہی، جس کی وجہ سے نوجوانوں میں اس کی طرف رغبت کم ہوگئی۔ لیکن اب حالات بدل رہے ہیں۔
اب زمانہ بدل رہا ہے، اور سنسکرت کا زمانہ بھی بدل رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 127ویں قسط میں نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیت اور ثقافت کے ساتھ ان کے گہرے تعلق کی خاص طور پر تعریف کی۔ اس دوران انہوں نے خاص طور پر ان نوجوان کانٹینٹ کریئیٹرز کا ذکر کیا جو سنسکرت، روحانیت، فلسفہ اور موسیقی کو سوشل میڈیا کے ذریعے نئی پہچان دے رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے کہا، ’’کملہ اور جانوی — یہ دو بہنیں شاندار کام کر رہی ہیں۔ وہ روحانیت، فلسفہ اور موسیقی پر مواد تیار کرتی ہیں۔ ان کی ویڈیوز نہ صرف علم میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ نوجوانوں میں بھارتی ثقافت کے تئیں دلچسپی بھی پیدا کرتی ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ آج سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے ذریعے سنسکرت کو نئی توانائی مل رہی ہے۔ وزیر اعظم نے ایک اور نوجوان کانٹینٹ کریئیٹر کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’انسٹاگرام پر ‘سنسکرت شاتروہم’ نام سے ایک چینل ہے، جسے ایک نوجوان چلا رہے ہیں۔ وہ سنسکرت سے متعلق معلومات تو شیئر کرتے ہی ہیں، ساتھ ہی سنسکرت میں مزاحیہ اور تفریحی ویڈیوز بھی بناتے ہیں، جنہیں لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے بتایا کہ آج ملک بھر میں کئی نوجوان اپنی تخلیقی صلاحیت سے سنسکرت کو جدید ذرائع ابلاغ سے جوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے ’سمشٹی‘ نام کی ایک لڑکی کا ذکر کرتے ہوئے کہا،
’’آپ میں سے کئی لوگوں نے سمشٹی کے ویڈیوز بھی دیکھے ہوں گے۔ سمشٹی اپنے گانوں کو سنسکرت میں نہایت منفرد اور دلکش انداز میں پیش کرتی ہے۔‘‘

اس کے علاوہ، وزیر اعظم مودی نے ایک اور نوجوان کانٹینٹ کریئیٹر کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ’’ایک اور نوجوان ہیں بھاویش بھیمناتھنی، جو سنسکرت شلوکوں، روحانی فلسفے اور اصولوں پر گفتگو کرتے ہیں۔ ان کا کام سنسکرت کو نئی نسل میں مقبول بنا رہا ہے۔‘‘

وزیر اعظم نے کہا کہ غلامی کے دور میں اور آزادی کے بعد بھی سنسکرت زبان کی ناقدری کی جاتی رہی، جس کی وجہ سے نوجوانوں میں اس کی طرف رغبت کم ہوگئی۔ لیکن اب حالات بدل رہے ہیں۔
اب زمانہ بدل رہا ہے، اور سنسکرت کا زمانہ بھی بدل رہا ہے۔ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز نے اس زبان کو نئی جان بخشی ہے۔ آج کے نوجوان سنسکرت کے حوالے سے نہایت دلچسپ اور متاثرکن کام کر رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read