Bharat Express DD Free Dish

Sanskrit language

وزیر اعظم نے کہا کہ غلامی کے دور میں اور آزادی کے بعد بھی سنسکرت زبان کی ناقدری کی جاتی رہی، جس کی وجہ سے نوجوانوں میں اس کی طرف رغبت کم ہوگئی۔ لیکن اب حالات بدل رہے ہیں۔ اب زمانہ بدل رہا ہے، اور سنسکرت کا زمانہ بھی بدل رہا ہے۔

”سبھی کو وِشو سنسکرت دن کی دلی مبارکباد۔ ویدوں، اپنشدوں اور وسیع علمی خزانے کو محفوظ رکھنے والی سنسکرت زبان ہمارا انمول قومی ورثہ ہے۔ یہ زبان جتنی قدیم ہے اتنی ہی سائنسی اور میٹھی بھی ہے۔ اپنی کئی خصوصیات کے باعث آج نہ صرف ملک میں بلکہ بیرونِ ملک بھی سنسکرت کے تئیں کشش بڑھ رہی ہے۔“