سڈنی: روہت شرما اور وراٹ کوہلی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح دلوائی اور تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ جیت کر بہتر انداز میں سیریزختم کیا۔ پہلے دونوں میچز میں بھارت کو شکست ہوئی تھی اور آسٹریلیا نے سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی تھی، لیکن سڈنی ون ڈے میں بھارت نے شاندار واپسی کی۔

روہت کی شاندار سنچری، کوہلی کی نصف سنچری
بھارت نے 237 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مضبوط آغاز کیا۔ کپتان شبھمن گل اور روہت شرما نے پہلے وکٹ کے لیے 69 رنز کی شراکت قائم کی۔ گل 24 رنز پر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد روہت اور وراٹ کوہلی نے دوسری وکٹ کے لیے ناقابل شکست 168 رنز کی شراکت قائم کی۔ روہت نے 125 گیندوں پر 121 رنز بنائے، جس میں 13 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، جبکہ کوہلی نے 81 گیندوں پر 74 رنز بنائے۔
A clinical bowling and fielding effort 👏
A magnificent partnership between 2️⃣ greats 🫡📸 Moments to cherish from #TeamIndia‘s 9️⃣-wicket victory in Sydney!
Updates ▶ https://t.co/omEdJjQOBf#AUSvIND | #3rdODI pic.twitter.com/uK7BJJeAUT
— BCCI (@BCCI) October 25, 2025
آسٹریلیا کی پوری ٹیم 236 پر ہوئی آؤٹ
آسٹریلیا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 46.4 اوورز میں 236 رنز بنائے اور پوری ٹیم میچ ختم ہونے سے تین اوورز دو گیند پہلے ہی آؤٹ ہوگئی۔ شروعات میں ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش نے 61 رنز کی شراکت کی، جس کے بعد محمد سراج، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، ہرشت رانا اور دیگر بھارتی گیندبازوں نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلوی بیٹنگ لائن اپ کو پوری طرح ناکام کردیا۔ ہرشت رانا نے بھارت کی جانب سے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8.4 اوورز میں 39 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

