Urdu Conclave 2026

Bihar Election 2025: تیجسوی  یادونے پی ایم مودی پرکسا طنز، کہا گجرات کو بلٹ ٹرین دیتے ہیں اور بہار میں ووٹ مانگنے آتے ہیں

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا، سارا بجٹ گجرات کے لیے مختص کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم صرف آ کر آر جے ڈی کو گالی دیتے ہیں۔ ہماری ایک میٹنگ منسوخ ہوئی ہے۔ یہ آمریت ہے، اور ہم آمریت کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

ریاست میں بہار اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راگھوپور اسمبلی سیٹ سے آر جے ڈی کے امیدوار تیجسوی یادو نے پی ایم  نریندر مودی کے دورہ بہار کو نشانہ بناتے ہوئے ایک بڑا بیان جاری کیا ہے۔ تیجسوی یادو نے کہا کہ بہار کے لوگ تبدیلی کے موڈ میں ہیں اور بہار میں جرائم عروج پر ہیں۔ آر جے ڈی لیڈر نے یہ بھی کہا کہ وہ گجرات میں بلٹ ٹرین دیتے ہیں، لیکن بہار میں ووٹ مانگنے آتے ہیں۔

پی ایم مودی کے بہار کے دورے پر  تیجسوی یادو نے کہا، وزیر اعظم نے کل یہاں کا دورہ کیاتھا، ہم وزیر اعظم سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ ‘آپ گزشتہ 11 سالوں سے وزیر اعظم ہیں، لیکن آپ نے بہار کو کیا دیا؟ آپ نے گجرات میں فیکٹریاں لگائیں، لیکن آپ بہار میں جیت چاہتے ہیں، ایسا نہیں ہونے والا ہے۔ بہار – گجرات سے بڑا ہے،دیش کا ہر دس واں فرد  بہار سے ہے۔ وزیر اعظم نے صرف  بہار کو صرف فریب  دینے کا کام کیا ہے،انہوں نے گجرات جو کچھ بھی دیا ہے ،  اس کا ایک فیصد بھی بہار کو نہیں دیا ہے۔ بہار کے لوگ ہر چیز کا احتساب مانگ رہے ہیں اور وزیر اعظم کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا، سارا بجٹ گجرات کے لیے مختص کیا جا رہا ہے، وزیر اعظم صرف آ کر آر جے ڈی کو گالی دیتے ہیں۔ ہماری ایک میٹنگ منسوخ ہوئی ہے۔ یہ آمریت ہے، اور ہم آمریت کے خلاف لڑتے رہیں گے۔

اس بار عظیم اتحاد حکومت بنائے گا – تیجسوی یادو

تیجسوی یادو نے کہا، “امت شاہ انتہائی پسماندہ طبقات کے تئیں اتنی نفرت کیوں کررہےہیں؟ ہم انتہائی پسماندہ طبقے کے ایک فرد کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے جا رہے ہیں۔” انہوں نے کہا، “اس بار ماحول عظیم اتحاد  کے حق میں ہے، اور اس بارعظیم اتحادکی حکومت بنے گی۔ وزیر اعظم نے کل جو کچھ کہا وہ منفی تھا اور اس کا مقصد بہار کو بدنام کرنا تھا۔ کیا وزیر اعظم نے بہار کو کچھ دیا ہے؟ وزیر اعظم گجرات کو سب کچھ دے رہے ہیں، لیکن بہار کو وزیر اعظم نے دھوکہ دیا ہے۔ وزیر اعظم نے صرف بہار کو دھوکہ دینے کا کام کیا ہے۔”

وہ اقلیتوں کو پاکستان بھیجنے کی باتیں کرتے تھے

آر جے ڈی لیڈر نے کہا کہ اب بی جے پی والے انتہائی پسماندہ طبقے سے نفرت کر رہے ہیں۔ جب سے ہم نے کہا کہ ایک انتہائی پسماندہ طبقے کا شخص نائب وزیر اعلیٰ ہوگا، تب سے بی جے پی والے ہمیں ٹرول کررہے ہیں۔ جن لوگوں سے  بی جے پی  کے لوگ نفرت کرتے تھے،  جن کو  پاکستان بھیجنے کی بات کرتے تھے۔ آج ان کی فکر بی جے پی کو ہوگئی ہے، امت شاہ اقلیتوں کو پاکستان بھیجنے کی بات کرتے تھے، لیکن اب بی جے پی کو ان کی فکر ہونے لکی  ہے۔ جب ایک انتہائی پسماندہ طبقہ کا بیٹا نائب وزیر اعلیٰ ہونے جارہا ہے  تو بی جے پی کو نفرت کیوں ہورہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔