آچاریہ پرمود کرشنم۔ (فائل فوٹو)
کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے صنعت کاروں کے سب سے معتبر ادارے ٹاٹا گروپ سے متعلق سامنے آ رہی بدعنوانی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ صنعتی دنیا کی ‘روح’ ٹاٹا گروپ ہے، لیکن جس طرح بدعنوانی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، وہ نہایت افسوسناک اور ملک کے لیے تشویشناک ہیں۔ رتن ٹاٹا کے جانے کے بعد، جوتا، سائیکل اور چھاتا بیچنے کے نام پر 3 ہزار کروڑ روپے کا خسارہ دکھا کر جس انداز میں مالی دھوکہ دہی کی جا رہی ہے، وہ ایک سنگین معاملہ ہے اور اس پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ صرف نوئل ٹاٹا کی انتظامی ناکامی نہیں ہو سکتا بلکہ ممکنہ طور پر کسی بڑے مالیاتی گھوٹالے کا حصہ بھی ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسیوں جیسے سی بی آئی اور ای ڈی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی سنجیدگی سے مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کریں۔
उद्योग जगत की “आत्मा”
है टाटा,
लेकिन जिस तरह के भ्रष्टाचार की खबरें आ रही हैं वो बेहद दुर्भाग्य पूर्ण होने के साथ-साथ देश के लिये चिंता की बात है,रतन टाटा के जाने के बाद जूता,साईकल,छाता बेचने के नाम पर 3 हजार करोड़ रुपये का “घाटा”
दिखा कर जिस तरह धोखाधड़ी की जा रही है ये उच्च…— Acharya Pramod (@AcharyaPramodk) October 22, 2025
آچاریہ پرمود کرشنم کا کہنا تھا کہ ٹاٹا گروپ صرف ایک کاروباری ادارہ نہیں بلکہ ایک قومی ورثہ ہے اور ملک کا کوئی بھی شہری اسے زوال پذیر ہوتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہے گا۔ فی الحال ٹاٹا گروپ کی جانب سے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، لیکن یہ معاملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے زیر بحث ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



