Bihar Corruption News: مکان، فلیٹ اور زمین کے درجنوں کاغذات ضبط، ایس وی یو کی تحقیقات میں انجینئر راجندر کمار کی مشکلات میں اضافہ
تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق راجندر کمار نے 2008 میں سرکاری ملازمت شروع کی تھی۔ مختلف عہدوں پر کام کرنے کے دوران ان کی آمدنی اور اثاثوں سے متعلق ریکارڈ کی جانچ کی گئی۔ ابتدائی تصدیق میں حکام کو ان کی معلوم آمدنی کے مقابلے میں 3,01,87,108 روپے کے غیر متوقع اثاثے ملے۔ خصوصی نگرانی اکائی کا الزام ہے کہ یہ اثاثے ان کی جائز آمدنی کے تناسب میں نہیں ہیں۔ اس کے بعد ان سے اور ان کے قریبی رشتہ داروں سے متعلق مالی لین دین کی بھی تحقیقات شروع کی گئی۔
Major Relief for Satyendar Jain: دہلی جل بورڈ کیس میں ستیندر جین کو ملی ضمانت، ٹینڈر گھوٹالے میں ہوئی تھی گرفتاری
راؤز ایونیو کورٹ نے دہلی جل بورڈ (DJB) کے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (STP) سے متعلق مبینہ بدعنوانی اور ٹینڈر میں بے ضابطگیوں کے معاملے میں انہیں ضمانت دے دی ہے۔ ستیندر جین کو دہلی حکومت کی اینٹی کرپشن برانچ (ACB) نے اس معاملے میں 18 اگست 2026 کو گرفتار کیا تھا۔
IPS Rahul Bansal Now Accused of Demanding Bribe:رشوت کا قصہ سنانے والے آئی پی ایس راہل بنسل پرہی رشوت مانگنے کا الزام!
21 لاکھ روپے کی سائبر فراڈ کے معاملے میں ایک کروڑ روپے رشوت طلب کرنے کا الزام، تاہم ابھی الزامات ثابت نہیں ہوئے، ابتدائی جانچ میں بھی ٹھوس شواہد کی تصدیق نہیں ہوئی، ان کا ایک پرانا فرضی انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل
Ram Mandir Donation Case: ’رام مندر چندہ گھوٹالہ‘ کا مقدمہ لڑا تو کیریئر ختم! وکلاء نے کیوں کیا ایسا اعلان؟ ایودھیا میں تین دن بعد کیا ہوگا؟
ایودھیا میں رام مندر کے چندے کی مبینہ چوری کا معاملہ مسلسل گرماتا جا رہا ہے۔ بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اس کیس کے ملزمان کی وکالت یا ان کا مقدمہ لڑنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Rahul Gandhi Slams Centre Over NEET Exam Paper Leak: آپ کی محنت اور خواب نیلام… جتنی بڑی چوری، اتنا بڑا انعام، نیٹ پیپر لیک معاملے پر راہل گاندھی کا حکومت پر بڑا حملہ
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مسلسل کئی پوسٹ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی اور حکومت پر سخت حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ امتحان میں پیپر لیک جیسے واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کا تعلیمی نظام بدعنوانی اور سیاسی سرپرستی کی گرفت میں ہے۔
Bikram Singh Majithia Granted Bail: شیرومنی اکالی دل کے لیڈر بکرم سنگھ مجیتھیا کو سپریم کورٹ سے راحت، بدعنوانی کے معاملے میں ضمانت منظور
سپریم کورٹ نے شیرومنی اکالی دل کے لیڈر بکرم سنگھ مجیتھیا کو آمدنی سے زائد اثاثوں کے معاملے میں کچھ شرائط کے ساتھ ضمانت دے دی ہے۔
Acharya Pramod Krishnam Demands High Level Investigation : ٹاٹا گروپ میں بدعنوانی کے الزامات، آچاریہ پرمود کرشنم نے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا کیا مطالبہ
کلکی دھام کے پیٹھادھیشور آچاریہ پرمود کرشنم نے صنعت کاروں کے سب سے معتبر ادارے ٹاٹا گروپ سے متعلق سامنے آ رہی بدعنوانی کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ صنعتی دنیا کی ‘روح’ ٹاٹا گروپ ہے، لیکن جس طرح بدعنوانی کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، وہ نہایت افسوسناک اور ملک کے لیے تشویشناک ہیں۔
Punjab CM Suspend IPS Officer In Corruption Case : پنجاب کے وزیر اعلی نے ڈی آئی جی ہرچرن سنگھ بھلر کو کیا معطل، بدعنوانی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ کی پالیسی دہرائی
پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت سنگھ مان نے بدعنوانی کے خلاف اپنی حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کرتے ہوئے پنجاب کے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) ہرچرن سنگھ بھلر کو بدعنوانی کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔
Ranil Wickremesinghe granted bail: سری لنکا کے سابق صدر رنیل وکرم سنگھے کو صحت مسائل کی وجہ سے ملی ضمانت، سرکاری فنڈز کے مبینہ غلط استعمال کے الزام میں بھیجا گیا تھا جیل
نجی غیر ملکی دورے کے اخراجات کے لیے 1 کروڑ 66 لاکھ روپے کے سرکاری فنڈز استعمال کرنے کا مقدمہ، اگلی سماعت 29 اکتوبر کو
Corruption case closed against Satyendra Jain: ستیندر جین کو عدالت سے ملی بڑی راحت، سی بی آئی کی جانب سے بدعنوانی کے ایک مقدمے میں کلوزر رپورٹ کو کیا قبول، الزامات ثابت نہیں ہوئے
عدالت نے کیس کو باضابطہ طور پر بند کر دیا، تاہم یہ بھی کہا کہ اگر نئے ثبوت سامنے آتے ہیں تو سی بی آئی اسے دوبارہ کھول سکتی ہے۔





