Bharat Express DD Free Dish

Pollution continues to rise in Delhi: دیوالی کے بعد دہلی میں دھند اور آلودگی بدستور برقرار، حکومت کررہی ہے بارش کا انتظار!

حکومت کے دعوؤں کے باوجود دہلی کی فضا میں بہتری نہیں آئی ہے۔ شہر میں دھند اور آلودگی بدستور چھائی ہوئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جلن اور سانس سے جڑے مسائل سے اکثروبیشتر لوگ پریشان ہیں۔ بڑی عمر کے افراد کے لیے دہلی-این سی آر کا ماحول پوری طرح زہر آلود ہوگیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی کا اثر سبھی عمر کے افراد پر نظر آرہا ہے۔

نئی دہلی: دیوالی کے دوران آلودگی پر قابو پانے کے دعوؤں کے باوجود دہلی کی فضا میں بہتری نہیں آئی ہے۔ شہر میں دھند اور آلودگی بدستور چھائی ہوئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جلن اور سانس سے جڑے مسائل سے اکثروبیشتر لوگ پریشان ہیں۔ بڑی عمر کے افراد کے لیے دہلی-این سی آر کا ماحول پوری طرح زہر آلود ہوگیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی کا اثر سبھی عمر کے افراد پر نظر آرہا ہے۔ بڑھتی ہوئی آلودگی پر عوامی اور سیاسی سطح پر حکومت کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔ اس پس منظر میں وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے آلودگی پر قابو پانے اور موسم کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔

آلودگی کم کرنے کے لیے تین اہم اقدامات کا ذکر

منجندر سنگھ سرسا کے مطابق دہلی میں آلودگی کو کم کرنے کے لیے حکومت تین اہم اقدامات گاڑیوں سے پیدا ہونے والی آلودگی پر کنٹرول۔ PM 2.5 آلودگی کو کم کرنے کے لیے تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی اور دہلی میں موجود صنعتوں کی نگرانی کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی تقریباً 3 کروڑ لوگوں کا گھر ہے اور 50 کلومیٹر کے دائرے میں آس پاس کے علاقے جیسے نوئیڈا اور غازی آباد کی آلودگی بھی راجدھانی کی ہوا کے معیار کو متاثر کرتی ہے۔

کلاوڈ سیڈنگ اور مصنوعی بارش کی حکمت عملی

سرسا نے بتایا کہ دہلی حکومت کا ایک ’وار روم‘ ہے جس میں دن بھر مسلسل نگرانی کی جاتی ہے تاکہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے بروقت کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ آلودگی کو کم کرنے کی حکمت عملیوں میں کلاوڈ سیڈنگ یا مصنوعی بارش بھی شامل ہے۔ ایک بار جب یہ عمل نافذ ہو جائے گا تو نتائج واضح ہوں گے اور بارش کے بعد آلودگی میں کمی متوقع ہے۔

گاڑیوں کے استعمال اور تعمیراتی کاموں میں احتیاط کی اپیل

ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالی کے بعد دہلی میں دھند اور اسموگ کی سطح ہمیشہ بڑھ جاتی ہے اس لیے یہ اقدامات ضروری ہیں۔ سرسا نے دعویٰ کیا کہ حکومت آلودگی پر قابو پانے اور موسم میں بہتری کے اقدامات کے ذریعے عوام کو فوری راحت فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ گاڑیوں کے استعمال اور تعمیراتی کاموں میں محتاط رہیں اور حکومت کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ ہوا کے معیار میں بہتری ممکن ہو۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read