Delhi’s air quality: دہلی میں فضائی آلودگی میں اضافہ، اے کیو آئی 267 تک پہنچ گیا، صورتحال ’’خراب‘‘ درجے میں
متعدد علاقوں میں اسموگ کی تہہ، سانس کے مریضوں کے لیے تشویش میں اضافہ، آنند وہار، بوانا اور وزیرپور میں آلودگی کی سطح انتہائی زیادہ ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں اسموگ کی واضح تہہ دیکھی جا رہی ہے، جس سے خاص طور پر سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے تشویش بڑھ گئی ہے۔
Pollution continues to rise in Delhi: دیوالی کے بعد دہلی میں دھند اور آلودگی بدستور برقرار، حکومت کررہی ہے بارش کا انتظار!
حکومت کے دعوؤں کے باوجود دہلی کی فضا میں بہتری نہیں آئی ہے۔ شہر میں دھند اور آلودگی بدستور چھائی ہوئی ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ جلن اور سانس سے جڑے مسائل سے اکثروبیشتر لوگ پریشان ہیں۔ بڑی عمر کے افراد کے لیے دہلی-این سی آر کا ماحول پوری طرح زہر آلود ہوگیا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی کا اثر سبھی عمر کے افراد پر نظر آرہا ہے۔
Delhi to breathe ‘poor’ air: دیوالی کی گہما گہمی کے دوران دہلی کی فضا میں خطرناک حد تک بڑھ گئی آلودگی، راجدھانی میں گریپ-2 نافذ
اس صورتحال کے پیش نظر فضائی معیار کے کمیشن (CAQM) نے گریڈیڈ ریسپانس ایکشن پلان (GRAP) کے دوسرے مرحلے (Stage-2) کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (CPCB) کے مطابق، اتوار شام چار بجے دہلی کا ایئرکوالٹی انڈیکس (AQI) 296 ریکارڈ کیا گیا، جو کہ ’خراب‘ (Poor) زمرے میں آتا ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے دہلی کا فضائی معیار 201 سے 300 کے درمیان برقرار ہے۔





