صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے دیوالی کے پرمسرت موقع پر ہندوستان اور بیرون ملک تمام ہندوستانیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے پیغامات میں دونوں رہنماؤں نے تہوار کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور معاشرے میں محبت، بھائی چارے اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے پر زور دیا۔ صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، “دیوالی کے مبارک موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔”
اپنے پیغام میں، انہوں نے کہا، “دیوالی کے پرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک تمام ہندوستانیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ دیوالی ہندوستان کا ایک بڑا اور مقبول تہوار ہے۔ یہ تاریکی پر روشنی کی، جہالت پر علم کی، اور ناانصافی پر انصاف کی فتح کی علامت ہے۔ بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جانے والا یہ تہوار بھائی چارے اور ملک سے محبت کا پیغام دیتا ہے۔” صدر دروپدی مرمو نے مزید لکھا، “اس دن لوگ اپنے گھروں میں دیوی لکشمی کی پوجا کرتے ہیں اور خوشی اور خوشحالی کے لیے پراتھنا کرتے ہیں۔ خوشی اور جشن کا یہ تہوار خود شناسی اور خود کو بہتر بنانے کا موقع بھی ہے۔ جس طرح دیوالی پر ایک دیپ بہت سے دیپ چلتے ہیں ، اسی طرح، ہم معاشرے کے غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کر سکتے ہیں اور ان کی زندگیوں میں خوشیاں لا سکتے ہیں۔” انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماحولیات سے آگاہ ہو کر تہوار کو محفوظ طریقے سے منائیں۔ صدر نے یہ بھی خواہش ظاہر کی کہ یہ تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی، امن اور خوشحالی لائے۔
نائب صدرسی پی رادھا کرشنن نے دیوالی کے پرمسرت موقع پر ملک کے اندر اور بیرون ملک تمام ہندوستانیوں اور ہندوستان کے دوستوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ “دیوالی برائی پر اچھائی اور جہالت پر علم کی فتح کا جشن ہے، دیوالی کے موقع پر، سخاوت، خیرات اور جامعیت کی اقدار، جو ہماری تہذیبی روایات میں گہرائی سے پیوست ہیں، اس وقت اور بھی واضح طور پر ظاہر ہوتی ہیں، جب ہم ضرورت مندوں کے ساتھ خلوص اور محبت بانٹتے ہیں۔”
انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ منفی اور بددیانتی سے پرہیز کریں اور مثبت عمل کو اپنائیں جو ذاتی اور قومی ترقی کا باعث بنے۔ نائب صدر جمہوریہ نے دیوی لکشمی سے امن، خوشحالی اور سب کے لیے اچھی صحت کی پراتھناکی۔نائب صدر جمہوریہ نے لکھا، “جس طرح اس تہوار پر ہر گھر میں اجتماعی طور پر چراغ جلاتے ہیں، رات کے آسمان کو روشن کرتے ہیں، اسی طرح ہماری لگن اور عزم ہندوستان کی اجتماعی ترقی میں حصہ ڈالے۔ میں دیوی لکشمی سے پراتھنا کرتا ہوں کہ وہ
ہم سب پر امن، خوشحالی اور اچھی صحت کا آشیرواد ملے۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


