Bharat Express

Atiq Ahmed Shot Dead: عتیق احمد اور اشرف کے قتل سانحہ کی عدالتی جانچ ہوگی، وزیراعلیٰ یوگی نے کیا یہ اعلان

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد اور بھائی اشرف کے قتل کی عدالتی جانچ ہوگی۔ اس بابت وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اعلان کیا ہے۔

عتیق احمد اور اشرف کا گولی مار کر قتل

Atiq Ahmed News: اترپردیش واقع پریاگ راج میں عتیق احمد اور اشرف احمد کے قتل کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اہم اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس معاملے میں عدالتی کمیشن کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا- اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پریاگ راج کے حادثہ کا نوٹس لیا۔

بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے فوری طور پراعلیٰ سطحی میٹنگ بلائی اور پورے معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کے احکامات دیئے۔ وزیراعلیٰ نے تین رکنی جوڈیشیل کمیشن (عدالتی جانچ کمیشن) کی تشکیل کے احکامات بھی دیئے۔ تینوں حملہ آور موقع پر پکڑے گئے ہیں۔ پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

دوسری طرف پریاگ راج کے حادثہ کے بعد لکھنو کمشنریٹ پولیس الرٹ ہوگئی ہے۔ اے ڈی سی پی چرنجیو ناتھ سنہا نے پرانے لکھنو کے حسین آباد میں پیدل گشت کیا۔ لوگوں سے بات چیت کرکے بھیڑ نہ لگانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ پریشان نہ ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔ پولیس کمشنر نے بھی علاقے کا جائزہ لیا۔

پریاگ راج میں انٹرنیٹ بند

اس کے ساتھ ہی عتیق احمد اوراشرف کی سیکورٹی میں تعینات 17 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سیکورٹی کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پریاگ راج میں انٹرنیٹ بھی بند کردیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پورے یوپی میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سبھی پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرکے انہیں ڈیوٹی پر پہنچنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Atiq Ahmed Shot Dead: عتیق احمد اور شرف کی سیکورٹی میں تعینات 17 پولیس اہلکار معطل، پورے یوپی میں دفعہ 144 نافذ

یوپی کے سبھی تھانہ انچارجوں کو فوراً علاقے میں جانے کو کہا گیا۔ یوپی میں پولیس والوں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی۔ جو چھٹی پر ہیں، انہیں واپس بلایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا حکم ہے کہ وزیراعلیٰ کی خاصہدایت پر خصوصی طیارہ سے پرنسپل سکریٹری (داخلہ) اور ڈی جی پی پریاگ راج جائیں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read