Bharat Express DD Free Dish

Ajaz khan Donate Kidney to Premanand Maharaj: اعجاز خان نے پریمانند مہاراج کے لیے کڈنی عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی، کہا– میں ضرور ملنے جاؤں گا

ورِنداون کے سنت پریمانند  مہاراج کی طبیعت خراب ہونے پر اعجاز خان نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کر کے ان کی خیریت اور صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کا گردہ میچ ہو جائے تو وہ مہاراج کو عطیہ کرنا چاہیں گے۔

ورِنداون کے معروف سنت پریمانند مہاراج کی طبیعت کافی دنوں سے خراب چل رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر اور حقیقی زندگی میں بھی ان کے چاہنے والے کافی پریشان ہیں اور مہاراج کی صحت یابی کی دعا کر رہے ہیں۔ چاہے عام لوگ ہوں یا مشہور شخصیات، سبھی آگے آ کر پریمانند مہاراج کے صحت مند ہونے کی دعا کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ شخصیات نے مہاراج کو اپنی ایک کڈنی عطیہ کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔ اب اس فہرست میں بگ باس کے سابق کنٹسٹنٹ کا نام بھی شامل ہو گیا ہے، جو اکثر کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا نے پریمانند مہاراج کو اپنی ایک کڈنی دینے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ وہیں اب بگ باس کے سابق کنٹسٹنٹ اعجاز خان نے بھی اسی طرح کی بات کہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ajaz Khan (@imajazkhan)

اعجاز خان نے کڈنی عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی

دراصل، اعجاز خان نے سنت پریمانند مہاراج کو کڈنی عطیہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔ ویڈیو میں انہوں نے مہاراج کی خیریت کے بارے میں بات کی اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔اس پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کے علاج کے لیے کسی بھی طرح کا تعاون درکار ہو، تو وہ پوری طرح تیار ہیں۔

ویڈیو میں اعجاز نے کہا:’’السلام علیکم دوستو… پریمانند جی ایک ایسے انسان ہیں جنہوں نے کبھی کسی مذہب کے خلاف کچھ نہیں کہا، کبھی کسی کو بھڑکایا نہیں۔ میں ان سے ملنا چاہتا ہوں، اور اگر میری کڈنی میچ ہو جائے تو میں اپنی ایک کڈنی انہیں عطیہ کرنا چاہوں گا۔‘‘

’’میں ضرور ملنے جاؤں گا‘‘ – اعجاز خان

اعجاز نے مزید کہا: ’’دوستو، ان کے لیے دعا کیجیے کہ وہ آئندہ 100 سال تک زندہ رہیں اور بھارت و دنیا کی بھلائی  کا کام کریں۔ میں آپ سے ضرور ملنے آؤں گا، سر۔‘‘ویڈیو کے دوران اعجاز کافی جذباتی بھی نظر آئے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read