ہندوستان کے سابق صدر اور “میزائل مین” ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی یوم پیدائش پر ملک بھر میں یاد کیا جا رہا ہے۔ پی ایم نریندر مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماؤں نے ان کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر پی ایم مودی اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سوشل میڈیا ہینڈل “X” پر دلی خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ڈاکٹر کلام کے تعاون پر روشنی ڈالی اور خود انحصار ہندوستان کی تعمیر کے لیے ان کے وژن کو متاثر کن قرار دیا۔
پی ایم مودی نے ٹویٹر پر لکھا، “ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت
PM Narendra Modi pays tribute to former President Dr A.P.J. Abdul Kalam on his birth anniversary.#MissileMan | #AbdulKalam | #PeoplesPresident@MIB_India | @PIB_India | #MissileManOfIndia https://t.co/uz3fiD5kPu
— All India Radio News (@airnewsalerts) October 15, 2025
پی ایم مودی نے ٹویٹر پر لکھا، “ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ انہیں ایک ایسے ویژنری کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جنہوں نے نوجوان ذہنوں کو روشن کیا اور ہماری قوم کو بڑے خواب دیکھنے کی ترغیب دی۔ ان کی زندگی ہمیں یاد دلاتی ہے کہ کامیابی کے لیے عاجزی اور محنت ضروری ہے۔ ہم اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔”
یہی نہیں پی ایم مودی نے 1.07 منٹ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ کہتے ہیں، “کلام صاحب کی زندگی اتنی وسیع، جامع اور گہری تھی کہ انہیں یاد کرنے سے فخر ہوتا ہے، لیکن ایک درد یہ بھی ہے کہ کاش وہ ہمارے درمیان ہوتے۔ یہ خلا ہر ایک کے لیے چیلنج ہے۔”
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، “ہم بصیرت والے سائنسدان، متاثر کن لیڈر اور سچے محب وطن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔”
تمل ناڈو کے رامیشورم میں پیدا ہوئے
ڈاکٹر کلام 15 اکتوبر 1931 کو تمل ناڈو کے رامیشورم میں پیدا ہوئے۔ ان کا پورا نام اوول پاکیر زین العبدین عبدالکلام ہے۔ وہ نہ صرف ہندوستان کے 11 ویں صدر تھے، بلکہ ہندوستانی ایرو اسپیس سائنسدان بھی تھے، جن کی خدمات کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے ہندوستان کے خلائی اور میزائل پروگرام کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ اگنی اور پرتھوی جیسے میزائلوں کی تیاری میں ان کا کردار تاریخی تھے۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام نے 2002 سے 2007 تک ہندوستان کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، اپنی سادگی اور نوجوانوں سے تعلق کی وجہ سے عوام میں کافی مقبولیت حاصل کی۔ اس لیے ہر سال ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی سالگرہ 15 اکتوبر کو یوم طلبہ کے طور منایا جاتا ہے۔ وہ دنیا بھر میں ہندوستان کے میزائل مین کے طور پر جانے جاتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

