Bharat Express

Asad Ahmed Encounter: بیٹے اسد احمد کا چہرہ آخری بار دیکھ پائیں گی ماں شائستہ پروین؟ جانئے سوال اٹھنے کی بڑی وجہ

Asad Ahmed: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین اپنے بیٹے اسد احمد کا چہرہ آخری بار دیکھنا چاہتی ہیں، اس لئے آج اس کے سرینڈر کرنے کا امکان ہے۔

سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین۔ (فائل فوٹو)

Shaista Parveen Surrender: سابق رکن پارلیمنٹ عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد (Asad Ahmed Encounter) اور شوٹر غلام محمد کا یوپی ایس ٹی ایف نے جھانسی میں انکاونٹر کردیا ہے، جس کے بعد اس کے نانا محمد ہارون اور خالو ڈاکٹر محمد عثمان لاش لینے کے لئے جھانسی جا رہے ہیں۔ عتیق احمد (Atiq Ahmed) ان دنوں یوپی پولیس کی ریمانڈ میں ہیں، ایسے میں قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین (Shaista Parveen) آج سرینڈر کرسکتی ہیں۔

عتیق احمد کے بیٹے اسد احمد اور شوٹرغلام محمد کا یوپی ایس ٹی ایف نے جھانسی میں انکاونٹر کر دیا ہے، جس کے بعد اس کے نانا محمد ہارون اور خالو ڈاکٹر محمد عثمان کی لاش لینے جھانسی جا رہے ہیں۔ عتیق احمد ان دنوں یوپی پولیس کی ریمانڈ میں ہیں، ایسے میں قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین آج سرینڈر کرسکتی ہیں۔

عتیق احمد کی اہلیہ شائستہ پروین اپنے بیٹے اسد کا چہرہ آخری بار دیکھنا چاہتی ہیں، اس لئے آج اس کے سرینڈر کرنے کا امکان ہے۔ خبروں کی مانیں تو شائستہ پروین وکیلوں کے ساتھ پولیس کے سامنے سرینڈر کرسکتی ہیں، کیونکہ عدالت میں سرینڈر کرنے کے لئے ایک طویل عمل سے گزرنا پڑتا ہے، ایسے میں کئی دن لگ جائیں گے، اس لئے شائستہ پروین وکیلوں کے ذریعہ کورٹ کے بجائے پولیس کو سرینڈر کرسکتی ہیں اور اپنے بیٹے کے آخری رسوم میں شامل ہونے کی اجازت مانگ سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   انکاونٹر میں اسد احمد کو لگیں دو گولیاں، ایک سینے میں گھسی تو دوسری پیٹھ میں، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف

آپ کو بتادیں کہ 24 فروری کو امیش پال کے قتل کے بعد سے ہی شائستہ پروین فرار ہیں اور مطلوب افراد کی فہرست میں اس کا نام ہے۔ پولیس نے اس پر 50 ہزار روپئے کے انعام کا بھی اعلان کیا ہے، لیکن پولیس اب تک شائستہ پروین کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ شائستہ پروین پر امیش پال کے قتل کی سازش میں شامل ہونے کا الزام ہے۔ بیٹے اسد کے انکاونٹر میں مارے جانے کے بعد شائستہ پروین نے بیٹے کو آخری بار دیکھنے کی خاطر خود سپردگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس