نئی دہلی): بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور دہلی بی جے پی کے پہلے صدر پروفیسر وجے کمار ملہوترا طویل علالت کے بعد 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے پارٹی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمز)، نئی دہلی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، پروفیسر ملہوترا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ،جہاں وہ 30 ستمبر 2025 کی صبح انتقال کر گئے۔
پی ایم نریندر مودی نے افسوس کا اظہار کیا
Shri Vijay Kumar Malhotra Ji distinguished himself as an outstanding leader, who had a very good understanding of people’s issues. He played a vital role in strengthening our Party in Delhi. He is also remembered for his Parliamentary interventions. Pained by his passing away.… pic.twitter.com/7hPLmBxZEI
— Narendra Modi (@narendramodi) September 30, 2025
پی ایم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پوسٹ کے ذریعے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا:”پروفیسر وجے کمار ملہوترا ایک غیر معمولی رہنما تھے، جنہیں عوامی مسائل کی گہری سمجھ حاصل تھی۔ دہلی میں بی جے پی کو مضبوط کرنے میں ان کا اہم کردار رہا۔ ان کی پارلیمانی بصیرت اور شراکت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے شدید دکھ ہوا ہے۔ ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت کرتا ہوں۔”
امت شاہ نے کہا کہ چاہے وہ دہلی بی جے پی کے صدر کے طور پر ہوں
जनसंघ से लेकर जनता पार्टी और भाजपा तक संगठन को आकार और विस्तार देने में अहम भूमिका निभाने वाले भाजपा के वरिष्ठ नेता विजय कुमार मल्होत्रा जी के निधन से मन अत्यंत व्यथित है।
दिल्ली भाजपा में अध्यक्ष हों, दिल्ली विधानसभा में नेता प्रतिपक्ष या एक जन प्रतिनिधि, विजय कुमार मल्होत्रा…
— Amit Shah (@AmitShah) September 30, 2025
“چاہے وہ دہلی بی جے پی کے صدر کے طور پر ہوں، دہلی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر یا عوامی نمائندے کی حیثیت سے، شری وجے کمار ملہوترا جی نے ہر کردار میں ملک اور دہلی کے عوام کی خدمت کی۔ ہر ملاقات میں ان سے تنظیم سے جڑے کئی پیچیدہ پہلوؤں پر بصیرت حاصل ہوئی۔”انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کا پورا خاندان اس غم کی گھڑی میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑا ہے۔” بگھوان سے پراتھنا ہے کہ وہ ان کی آتما کو اپنے چرنوں میں جگہ دیں۔ اوم شانتی، شانتی، شانتی۔ “
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا خراج عقیدت
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھی “ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا: پروفیسر وجے کمار ملہوترا کا جن سنگھ اور بی جے پی کی تاریخ میں ایک اہم مقام ہے۔ دہلی میں پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے انہوں نے انتھک محنت کی۔ آئینی معاملات میں ان کا علم قابل ستائش تھا۔ ان کے انتقال سے ایک سنہری باب ختم ہو گیا ہے۔”
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کا اظہارافسوس
دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا نے بھی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: پروفیسر وجے کمار ملہوترا کا انتقال نہایت ہی دکھ بھرا اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔ وہ بی جے پی کے بانی رہنماؤں میں سے تھے۔ جن سنگھ سے لے کر بی جے پی کے قیام تک ان کا کردار قوم پرستی، تنظیمی صلاحیت اور نظم و ضبط کی روشن مثال تھا۔ انہوں نے تنظیم کی بنیاد کو مضبوط کیا اور ہزاروں کارکنوں کو خدمت اور قربانی کا راستہ دکھایا۔ ان کا جانا بی جے پی خاندان اور سماجی زندگی دونوں کے لیے ایک بڑا خلا چھوڑ گیا ہے۔
دہلی بی جے پی صدر کا بیان
دہلی بی جے پی کے موجودہ صدر وریندر سچدیوا نے پروفیسر ملہوترا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا:”پروفیسر وجے کمار ملہوترا کا انتقال بی جے پی کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے۔ ان کی زندگی سادگی اور عوامی خدمت کے جذبے سے بھرپور تھی۔ ان کا سیاسی سفر جن سنگھ سے شروع ہو کر دہلی بی جے پی کی قیادت تک پہنچا۔ ان کی قربانیوں اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔”پروفیسر ملہوترا کا سیاسی سفر دہلی کی سیاست میں کیدار ناتھ ساہنی اور مدن لال کھورانہ جیسے رہنماؤں کے ساتھ جڑا رہا۔ پارٹی انہیں دہلی میں بی جے پی کو مستحکم اور فعال رکھنے کا سہرا دیتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


