Maharashtra Floods: ستمبر کا مہینہ ختم ہو رہا ہے، لیکن مہاراشٹرمیں آسمان سے برسنے والی آفت رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ مراٹھ واڑہ کے کئی ضلع گزشتہ سات دنوں سے مسلسل ہورہی بارش سے بے حال ہیں۔ حالات اتنے خراب ہیں کہ کھیت-کھلیان بربادی کے منظرمیں بدل گئے۔ اس مشکل گھڑی میں مہاراشٹرکی مذہبی تنظیم کسانوں کے لئے سہارا بن کرسامنے آئی ہے۔
10 کروڑ روپئے عطیہ کرنے کا کیا اعلان
ریاست کے کئی اہم مندروں نے اپنے خزانے کھول دیئے ہیں۔ ان میں سب سے اہم قدم سدھی ونائک مندرٹرسٹ کی طرف سے اٹھایا گیا ہے۔ ٹرسٹ نے چیف منسٹرریلیف فنڈ میں 10 کروڑروپئے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ سیلاب متاثرین علاقوں میں راحت پہنچائی جاسکے۔
محکمہ زراعت کے ابتدائی اعداد وشمارکے مطابق مراٹھ واڑہ میں تقریباً 70 لاکھ ایکڑاراضی پانی میں ڈوب گئی ہے۔ نہ صرف فصلیں بلکہ زرخیزمٹی بھی بہہ گئی ہے۔ دھاراشیو، بیڈ، جالنا، لاتور، ناندیڑ، پربھنی، سولاپوراورجلگاؤں جیسے اضلاع میں، تصویرخوفناک ہے۔ کبھی سرسبز، محنتی کسانوں کے کھیت اب ویران اوربنجرپڑے ہیں۔
महाराष्ट्र में बाढ़ के संकट को देखते हुए सिद्धिविनायक ट्रस्ट ने बढ़ाया लोगो के लिए मदद के हाँथ
सिद्धिविनायक ट्रस्ट ने 10 करोड़ रुपये मुख्यमंत्री सहायता निधि में डोनेट किया @SVTMumbai @pawantripathi_ pic.twitter.com/80EA5nrLiU
— Abhishek Pandey – अभिषेक पाण्डेय (@abhishekpandey2) September 29, 2025
کسان کر رہے ہیں معاوضہ کا مطالبہ
اس آفت نے کسانوں کی زندگیوں کوبراہ راست متاثرکیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق تقریباً 3.6 ملین کاشتکارخاندان مکمل طورپرتباہ ہوچکے ہیں۔ ان کی پورے سال کی کمائی ضائع ہوچکی ہے اورمستقبل کے بارے میں گہری بے چینی واضح ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ یہ صرف فصلوں کا نقصان نہیں ہے بلکہ زمین کی زرخیزی بھی آہستہ آہستہ کم ہوتی جارہی ہے۔ اس صورتحال میں کسان حکومت سے معاوضے کی التجا کررہے ہیں۔ تاہم ریاستی حکومت کی مالی صورتحال پہلے ہی بحران کا شکارہے۔ بہت سے ترقیاتی منصوبے تعطل کا شکارہیں اور خزانے پراضافی بوجھ ڈالنا مشکل نظرآتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ریلیف اوربحالی کا انتظارطویل ہوتا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
