چمولی : اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں شدید بارش نے ایک بار پھر تباہی مچا دی۔ بدھ کی رات نندن نگر نگر پنچایت کے کنٹری وارڈ میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ ہوا، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 مکانات ملبے کی زد میں آ گئے۔ ان مکانات میں رہائش پذیر پانچ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں، جب کہ دو افراد کو محفوظ نکال لیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں متحرک، امدادی کام جاری
چمولی ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق حادثے کے فوراً بعد NDRF اور SDRF کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ علاقے میں راحت و بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔
پہلے بھی تھا خطرہ، نظرانداز کیا گیا؟
قابل ذکر ہے کہ محض دو ہفتے قبل بھی کنٹری وارڈ میں زمین دھنسنے اور دراڑیں پڑنے کے واقعات پیش آئے تھے، جس کے بعد 16 مکانات کو خطرے کے زمرے میں رکھا گیا تھا۔ اس وقت 64 افراد کو بحفاظت نکال کر ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا تھا۔
موکھ گھاٹی میں سیلاب کا قہر
اسی دوران نندا نگر کی موکھ گھاٹی(وادی) کے دھُرما گاؤں میں موکھ ندی میں آئے سیلاب نے بھی تباہی مچائی۔ سیلابی ملبے نے آدھا درجن مکانات مکمل طور پر تباہ کر دیے۔ مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر الرٹ جاری کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ووٹ چوری پر راہل گاندھی کا دھماکہ خیز انکشاف متوقع، آج صبح 10 بجے پریس کانفرنس
یہ بھی پڑھیں :دہلی میں بارش کا الرٹ، یوپی، بہار اور پہاڑوں پر بھی بارش کی پیشگوئی، چمولی میں پھر پھٹا بادل
ضلعی انتظامیہ الرٹ، موسمی وارننگ برقرار
ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ افراد کے لیے فوری طور پر امدادی سامان اور ضروری اشیاء کی فراہمی کے احکامات دیے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے چمولی سمیت اتراکھنڈ کے دیگر اضلاع میں آئندہ چند روز تک شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے، جس سے مزید لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔
عوام سے اپیل:
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



