Bharat Express DD Free Dish

PM Modi Varanasi Visit: وارانسی میں بھارت-ماریشس تعلقات کو نئی بلندی، پی ایم مودی بولے۔ ہم صرف شراکت دار نہیں، ایک خاندان ہیں

توانائی کے شعبے میں بھارت نے ماریشس کو 100 الیکٹرک بسیں دینے کا وعدہ کیا ہے، جن میں سے 10 بسیں پہلے ہی پہنچ چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمرینڈ فالز میں 17.5 میگاواٹ کا فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ بنانے میں بھی تعاون کیا جائے گا۔

پی ایم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں ماریشس کے وزیر اعظم ڈاکٹر نوین چندر رام غلام پرتپاک استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ بات چیت ہوئی اور کئی اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے کہا کہ بھارت اور ماریشس صرف شراکت دار نہیں بلکہ ایک خاندان ہیں۔ انہوں نے کاشی کی ثقافتی وراثت کو ماریشس سے جوڑتے ہوئے اسے روحانی ملاپ قرار دیا۔
عالمی اور علاقائی امور پر بار چیت
ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت  ہوئی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ماریشس کی “پڑوسی سب سے پہلے” پالیسی اور “ویژن ساگر” کا بھارت اہم حصہ ہے۔ انہوں نے چاگوس معاہدے کی تکمیل پر ماریشس کو مبارکباد بھی دی۔
تعلیم اور تحقیق کے میدان میں تعاون
تعلیم اور تحقیق کے میدان میں بھی تعاون کو فروغ ملا ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس اور انڈین انسٹیٹیوٹ آف پلانٹیشن مینجمنٹ نے ماریشس یونیورسٹی کے ساتھ معاہدے کیے ہیں۔ سمندری سلامتی کے سلسلے میں خصوصی اقتصادی زون (EEZ) کے مشترکہ سروے اور ہائیڈروگرافی تعاون پر بھی معاہدہ ہوا ہے۔
ماریشس کو 100 بسیں دینے کا وعدہ
توانائی کے شعبے میں بھارت نے ماریشس کو 100 الیکٹرک بسیں دینے کا وعدہ کیا ہے، جن میں سے 10 بسیں پہلے ہی پہنچ چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ تمرینڈ فالز میں 17.5 میگاواٹ کا فلوٹنگ سولر پاور پلانٹ بنانے میں بھی تعاون کیا جائے گا۔
اسپتال اور ویٹرنری اسکول کی تعمیر میں تعاون کا وعدہ
صحت کے شعبے میں بھارت نے ماریشس میں پہلا جن اوشدھی کیندر (عوامی دواخانہ) کھولا ہے۔ اب 500 بستروں پر مشتمل آیوش سنٹر آف ایکسیلنس، SSRN اسپتال، اور ایک ویٹرنری اسپتال و ویٹرنری اسکول کی تعمیر میں تعاون کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) ٹاور، ہائی وے اور رنگ روڈ کی توسیع جیسے منصوبے بھی آگے بڑھیں گے۔ماریشس کے پی ایم رام غلام نے بھارت کی فراخدلانہ امداد کی تعریف کیماریشس کے پی ایم رام غلام نے بھارت کی فیاضانہ امداد کی تعریف کی اور کہا کہ بھارت کا تعاون ماریشس کے عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنا رہا ہے۔ انہوں نے اسے ایک “خصوصی اقتصادی پیکج” قرار دیا جو تعلیم، توانائی، صحت اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی فراہم کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read