Bharat Express DD Free Dish

Former Prime Minister Manmohan Singh: منموہن سنگھ کے 12 سال پرانے ٹویٹ پر کیوں چھڑ گیا سیاسی ہنگامہ؟ بی جے پی نے کانگریس کو گھیرا، جانئے پورا معاملہ

یہ معاملہ 2013 کے ایک بیان سے جڑا ہے، جب ڈاکٹر منموہن سنگھ ملک کے وزیر اعظم تھے۔ اس وقت کانگریس پارٹی کے اندر یہ بات زور پکڑ رہی تھی کہ راہل گاندھی کو قیادت سنبھالنی چاہیے۔

نئی دہلی: سابق پی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے 12 سال پرانے سوشل میڈیا پوسٹ کو لے کر سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ پوسٹ 2013 میں راہل گاندھی سے متعلق کیا گیا تھا، جسے اب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی لیڈروں نے دوبارہ شیئر کرتے ہوئے کانگریس پر تنقید کی ہے۔

بی جے پی نے کیا منموہن سنگھ کا ٹویٹ شیئر

گجرات کے وزیرِ مملکت برائے داخلہ، ہرش سنگھوی نے وزیرِ اعظم کے دفتر (PMO India) کے ایک پرانے ٹویٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جو 2013 میں کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہرش سنگھوی نے طنزیہ لکھا: 12 سال پہلے ہمارے ملک کی کیا حالت تھی کہ پی ایم او انڈیا کے اکاؤنٹ سے ایسی باتیں ٹویٹ کی جا رہی تھیں؟

اسی طرح، بی جے پی کے قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا: جب کانگریس کے پاس دکھانے کے لیے کوئی اصل کامیابی نہیں ہوتی، تو پرانے ٹویٹس کی سالگرہ منانا پڑتی ہے۔ راہل گاندھی کو حقیقت جلد سمجھ آ جائے گی۔

تو اصل معاملہ کیا ہے؟

یہ معاملہ 2013 کے ایک بیان سے جڑا ہے، جب ڈاکٹر منموہن سنگھ ملک کے وزیر اعظم تھے۔ اس وقت کانگریس پارٹی کے اندر یہ بات زور پکڑ رہی تھی کہ راہل گاندھی کو قیادت سنبھالنی چاہیے۔

اسی دوران، جنوری 2013 میں راہل گاندھی کو کانگریس کا نائب صدر بنایا گیا۔ اس موقع پر منموہن سنگھ کا ایک سرکاری ٹویٹ سامنے آیا، جس میں کہا گیا:

مجھے راہل گاندھی کی قیادت میں کام کرنے میں خوشی ہوگی۔

یہ بیان اس وقت کے سیاسی حالات میں راہل گاندھی کو وزیراعظم کا متوقع چہرہ بنانے کے اشارے کے طور پر لیا گیا تھا۔

بی جے پی نے اب کیوں اٹھایا پرانا معاملہ؟

بی جے پی نے یہ 12 سال پرانا پوسٹ ایسے وقت میں نکالا ہے، جب کانگریس پارٹی حالیہ دنوں میں کئی متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کا شکار ہے۔ بی جے پی نے اس پرانے ٹویٹ کو بنیاد بنا کر راہل گاندھی کی لیڈرشپ اور کانگریس کے اندرونی حالات پر سوال اٹھائے ہیں۔

سیاسی فائدہ یا پرانا طنز؟

تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ بی جے پی نے یہ پوسٹ ایسے وقت میں شیئر کیا ہے جب وہ کانگریس پر سیاسی دباؤ بنانا چاہتی ہے۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آئندہ انتخابات سے پہلے بی جے پی راہل گاندھی کی قیادت کو ایک بار پھر نشانہ بنانا چاہتی ہو۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read