Bharat Express DD Free Dish

From cars to Colgate: کاروں سے کولگیٹ تک، بھارت میں جی ایس ٹی میں بڑی رعایت پر صنعت کاروں کا خیرمقدم، معیشت میں تیزی کی امید

ہنڈائی موٹر انڈیا کے ایم ڈی انسو کم نے کہا کہ نئی اصلاحات ان کے انجن والی 60 فیصد گاڑیوں پر براہ راست اثر ڈالیں گی، جن پر اب صرف 18 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

نئی دہلی – جی ایس ٹی کونسل کی جانب سے ٹیکسوں میں نمایاں کمی کو “ابتدائی دیوالی کا تحفہ” قرار دیتے ہوئے بھارت کی کارپوریٹ دنیا نے اس کا پرجوش خیر مقدم کیا ہے۔ صنعت کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ یہ اصلاحات نہ صرف یوزر کو فوری ریلیف فراہم کریں گی بلکہ ملکی معیشت، جو عالمی غیر یقینی صورتحال اور جیو پولیٹیکل چیلنجز سے دوچار ہے، کو ایک نئی سمت دیں گی۔

معاشی ترقی کے لیے بروقت اقدام

مہیندرا گروپ کے چیئرمین آنند مہیندرا نے کہا:“ہم اب میدان میں آ چکے ہیں… مزید اور تیز تر اصلاحات ہی وہ راستہ ہیں جن سے کھپت اور سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا، اور یہی بھارت کی عالمی حیثیت کو مزید مضبوط کریں گے۔”

ٹی وی ایس موٹر کے چیئرمین سدرشن وینو نے اسے ترقی کی رفتار کو بڑھانے والا قدم قرار دیا۔ ایمامی کے منیجنگ ڈائریکٹر اور فکّی کے صدر ہرشا وردھن اگروال نے کہا: جی ایس ٹی میں کمی، انکم ٹیکس میں نرمی، کم ریپو ریٹ اور بہتر مانسون ملک میں مضبوط ترقی کے لیے مثالی ماحول فراہم کر رہے ہیں۔

یوزر کے لیے ریلیف، صنعتوں کے لیے فروغ

حکومت نے وضاحت کی ہے کہ جی ایس ٹی 2.0 کے تحت ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (ITC) جیسے معاملات کو بھی آسان بنایا جائے گا۔ 22 ستمبر سے نئے ریٹس لاگو ہوں گے۔

ہنڈائی موٹر انڈیا کے ایم ڈی انسو کم نے کہا کہ نئی اصلاحات ان کے انجن والی 60 فیصد گاڑیوں پر براہ راست اثر ڈالیں گی، جن پر اب صرف 18 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

کولگیٹ پامولیو کی سی ای او پربھا نرسمہن نے دانتوں کی نگہداشت کی مصنوعات پر جی ایس ٹی کو 18 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا:”یہ ایک بروقت قدم ہے جو صارفین کے اعتماد کو فروغ دے گا۔”

الیکٹرانکس، صحت اور تعلیم کو بھی فائدہ

ائیر کنڈیشنرز، ٹی وی اور ڈِش واشرز پر بھی جی ایس ٹی میں کمی سے قیمتیں تقریباً 10 فیصد کم ہونے کی امید ہے۔

مان کائنڈ فارما کی سی ای او شیطل اروڑا نے کہا:”حکومت نے جان لیوا بیماریوں اور کینسر کے علاج پر جی ایس ٹی ختم کر کے اور ضروری ادویات و تشخیص پر ٹیکس کم کر کے ظاہر کر دیا ہے کہ affordability اور innovation ساتھ چل سکتے ہیں۔”

آر پی – سنجیو گوینکا گروپ کے چیئرمین سنجیو گوینکا نے کہا:”یہ اصلاحات تعلیم، صحت اور زراعت کو فروغ دے کر معیشت کو نئی رفتار دیں گی۔”

پیناسونک کے چیئرمین منیش شرما اور ہائیر انڈیا کے صدر این ایس ستیہش نے کہا کہ کم جی ایس ٹی کی بدولت توانائی بچانے والی مصنوعات اب ہر گھر کی دسترس میں ہوں گی، اور مکمل سپلائی چین — اختراع سے لے کر فروخت تک — مضبوط ہوگی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔