Urdu Conclave 2026

PM Modi expressed grief over the Vaishno Devi landslide accident: میری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، پی ایم نریندر مودی نے ویشنو دیوی کے  لینڈ سلائیڈکے حادثے پر دکھ کا کیا اظہار

این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی محسن شاہدی نے بتایا کہ حادثے میں 30 افراد کی موت اور 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔

پی ایم نریندر مودی نے شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے راستے پر لینڈ سلائیڈ (زمین کھسکنے) کے باعث جان بحق ہونے والے افراد کے لیے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ہی، پی ایم مودی  نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی ہے۔

ویشنو دیوی لینڈ سلائیڈ پر پی ایم کا اظہار افسوس

پی ایم  نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر لکھا”شری ماتا ویشنو دیوی مندر کے راستے پر زمین کھسکنے کے باعث جانی و مالی نقصان افسوسناک ہے۔ میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے پراتھنا کرتا  ہوں۔ انتظامیہ تمام متاثرہ افراد کی مدد کر رہی ہے۔ میں سب کی حفاظت اور خیریت کے لیے پراتھناکرتا ہوں۔”

شدید بارش کے دوران ویشنو دیوی یاترا کے راستے پر منگل کے روز زمین کھسکنے کا واقعہ پیش آیا

اردھ کواری کے قریب پہاڑی سے گرنے والے پتھروں اور ملبے نے راستے کو متاثر کیا۔ اس حادثے میں اب تک 30 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ فی الحال، زمین کھسکنے اور شدید بارش کے باعث شری ماتا ویشنو دیوی یاترا کو روک دیا گیا ہے۔

حادثے میں 30 افراد جاں بحق

این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی محسن شاہدی نے بتایا کہ حادثے میں 30 افراد کی موت اور 15 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ کے ساتھ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں۔ موسم بہتر ہونے سے کارروائی میں تیزی آئے گی اور جلد صورتحال معمول پر آ جائے گی۔

جموں میں سیلاب اور زمین کھسکنے پر ڈی آئی جی کا بیان

محسن شاہدی نے کہا کہ دور دراز اور سرحدی علاقوں میں بھی شدید سیلاب آیا ہے، جس کے باعث این ڈی آر ایف کی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔ سرحدی علاقوں میں کئی بچاؤ مہمات چلائی گئی ہیں۔ ایک مقام پر بی ایس ایف کے جوان پھنس گئے تھے جنہیں بحفاظت نکالا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اخنور، سانبہ اور ریاسی علاقوں میں مسلسل آپریشن جاری ہے۔ دہلی سے این ڈی آر ایف کی 4 ٹیمیں روانہ کی گئی ہیں، اور 4 ٹیمیں لدھیانہ سے روانہ کی گئی ہیں، جنہیں سانبہ اور جموں میں تعینات کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read