Bharat Express DD Free Dish

ED raids 13 locations of Saurabh Bhardwaj: عام آدمی پارٹی لیڈر سوربھ بھردواج کے خلاف ای ڈی کی کارروائی، 13 ٹھکانوں پر مارے چھاپے، بدعنوانی سے جڑا ہے معاملہ

عام آدمی پارٹی کے دور حکومت میں دہلی کی اینٹی کرپشن برانچ نے اس وقت کے وزیر سوربھ بھردواج اور ستیندر جین کے خلاف محکمہ صحت سے متعلق پروجیکٹ میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کیس درج کیا تھا۔ اس کیس کو بعد میں ای ڈی نے اپنے قبضے میں لے کر اس سال جولائی کے مہینے میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

عام آدمی پارٹی لیڈر سوربھ بھردواج۔

نئی دہلی: ای ڈی نے عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور سابق وزیر سوربھ بھردواج کے 13 ٹھکانوں پر چھاپے مارے ہیں۔ یہ کارروائی بدعنوانی سے متعلق معاملات میں کی جا رہی ہے۔

سوربھ بھردواج پر کرپشن کے الزامات

عام آدمی پارٹی کے دور حکومت میں دہلی کی اینٹی کرپشن برانچ نے اس وقت کے وزیر سوربھ بھردواج اور ستیندر جین کے خلاف محکمہ صحت سے متعلق پروجیکٹ میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کیس درج کیا تھا۔ اس کیس کو بعد میں ای ڈی نے اپنے قبضے میں لے کر اس سال جولائی کے مہینے میں منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

کیا ہے سارا معاملہ؟

آپ کو بتاتے چلیں کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کے دوران، 2018-19 میں تقریباً 5600 کروڑ روپے کی لاگت سے 24 اسپتال پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی تھی۔ مبینہ طور پر اس منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور کئی بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

الزام ہے کہ آئی سی یو اسپتال پروجیکٹ کی لاگت 1125 کروڑ روپے تھی، لیکن محض 50 فیصد کام ہونے پر 800 کروڑ روپے خرچ ہو گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read