مدھیہ پردیش میں خوفناک سڑک حادثہ
شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیو پوری میں ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے، جس میں گلوکار ہاردک دوے اور موسیقار گروپ کے 4 افراد کی موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹیمپو ٹریولر نے کنٹرول کھو دیا اور ڈیوائیڈر توڑ کر ٹرک سے ٹکرا گیا۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ٹمپو ٹریولر کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ اس واقعے میں 7 دیگر افراد زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
ایک شخص موقع پر ہی ہو گئی موت
معلومات سامنے آئی ہیں کہ ٹیمپو ٹریولر پر سوار لوگ گجرات کے مہسانہ اور سریندر نگر اضلاع کے رہنے والے ہیں جو ایک موسیقار گروپ کے رکن ہیں۔ یہ لوگ کاشی وشوناتھ میں شیو کتھا پروگرام سے واپس آرہے تھے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ یہ حادثہ شیو پوری اور جھانسی کے درمیان سروایا تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ ٹیمپو ٹریولر میں 17 افراد سوار تھے۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ 3 دیگر اسپتال لے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
مرنے والوں کی شناخت گلوکار ہاردک دوے، راجہ ٹھاکر، انکت ٹھاکر اور راج پال سولنکی کے طور پر کی گئی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے کیونکہ بعض افراد کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو مطلع کر دیا گیا ہے، جنہیں گجرات سے یہاں (شیو پوری) پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا۔
واپسی کے دوران پیش آیا حادثہ
موسیقار گروپ کے ایک رکن نے بتایا کہ گجرات کے ایک شخص نے کاشی وشوناتھ مندر میں شیو کتھا کا اہتمام کیا تھا۔ وہ سب ایک ہی شیو کتھا کے لیے گئے تھے۔ یہ حادثہ وہاں سے واپسی کے دوران پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً سبھی سو رہے تھے کہ اچانک ٹکر ہو گئی۔
پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کے اونگھنے کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس افسر نے کہا کہ قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


