مغربی بنگال کے بردوان میں ایک المناک سڑک حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی، جب کہ تقریباً 35 لوگ زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو بردوان میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ مشرقی بردوان کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیُکت داس نے اس کی تصدیق کی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری بس سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
مسافر گنگا ساگر میں نہا کر واپس آ رہے تھے۔ بس درگاپور کی طرف جارہی تھی۔ یہ حادثہ مشرقی بردوان میں قومی شاہراہ نمبر 19 پر نالہ فیری گھاٹ پر پیش آیا۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ واقعہ کے بعد موقع پر کہرام مچ گیا۔ مقامی لوگوں نے سب سے پہلے امدادی کام شروع کیا اور پولیس کو بھی اطلاع دی گئی۔
موقع پر پہنچی پولیس نے شروع کیا بچاؤ کا کام
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ انھوں نے راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلع کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آرک بنرجی اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عائشہ رانی اسپتال پہنچے۔ اس دوران مشرقی بردوان کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیُکت داس نے بتایا کہ یہ بس یاترا پر جارہی تھی۔ اسی دوران راستے میں بس کا ٹرک سے حادثہ ہو گیا۔
پولیس افسر نے تصدیق کی کہ خوفناک بس حادثے میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ 35 افراد زخمی ہوئے۔ بعض افراد کی حالت اب بھی تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سنیُکت داس کے مطابق تمام مسافر بہار کے رہنے والے ہیں۔ بس میں 5 بچوں سمیت 45 مسافر سوار تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

