Urdu Conclave 2026

راجستھان میں پہلی بار آرمی ڈے پریڈ کا انعقاد، جے پور میں نظرآئے گا بہادری اور ثقافت کا شاندار سنگم

راجستھان کے وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما نے 12 اگست کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر آئندہ 15 جنوری 2026 کومنعقد ہونے والی آرمی ڈے پریڈ کی تیاریوں سے متعلق اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی۔ اس دوران انہوں نے افسران کواس انعقاد کو شاندار طریقے سے منانے سے متعلق ضروری احکامات دیئے۔ راجستھان میں پہلی بار آرمی ڈے پریڈ ہوگی۔

آرمی ڈے پریڈ، جوہرسال 15 جنوری کوہندوستانی فوج کی بے مثال ہمت، بہادری اورقربانی کے اعزازمیں منعقد کی جاتی ہے، اس بارتاریخ رقم کرے گی۔ 2023 سے لے کر اب تک ملک کے مختلف شہروں میں تین بارآرمی ڈے پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے- 2023 میں بنگلورو، 2024 میں لکھنؤ، 2025 میں پنے میں انعقاد کیا گیا جبکہ 2026 میں جے پورمیں منایا جائے گا۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ پہلا موقع ہوگا جب یہ پریڈ آرمی علاقے سے باہرعام لوگوں کے درمیان منعقد کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے 12 اگست کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر آئندہ 15 جنوری 2026 کومنعقد ہونے والی آرمی ڈے پریڈ کی تیاریوں سے متعلق اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی۔ اس دوران انہوں نے افسران کواس انعقاد کو شاندار طریقے سے منانے سے متعلق ضروری احکامات دیئے۔ راجستھان میں پہلی بارآرمی ڈے پریڈ ہوگی۔ دارالحکومت جے پورمیں منعقد ہونے والی یہ عظیم الشان پریڈ نہ صرف فوجی طاقت کا مظاہرہ ہوگی بلکہ راجستھان کے بھرپورثقافتی ورثے کی بھی جھلک دکھائے گی۔ اس تقریب کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی کے جذبات کو مزید تقویت دینا اوردنیا کوبدلتے ہوئے ہندوستان کی ابھرتی ہوئی تصویردکھانا ہے۔

گرینڈ ڈسپلے – ٹینکوں، توپوں، میزائلوں سے لے کرموٹرسائیکل شوز تک
آرمی ڈے پریڈ کے دن، ناظرین پیدل فوج کے دستوں کی درست کدم تال، جدید ترین ٹینکوں اورتوپوں کی طاقت، میزائلوں کی فائرپاور، انڈین آرمی بینڈ کی دھنیں اوردل کوچھولینے والے موٹرسائیکل اسٹنٹ کا سنسنی خیزتماشا دیکھیں گے۔ مختلف فوجی جھانکیاں اورشوریہ سندھیا پروگرام فوج کی جنگی مہارتوں کے ساتھ ساتھ ثقافتی ورثے کا شاندارامتزاج پیش کریں گے۔
نوجوانوں اورعوام کی شرکت ہوگی خصوصی  
اس تقریب میں اسکول کالج کے طلباء، سیاحوں اورمقامی شہریوں کی کثیرتعداد میں شرکت کویقینی بنایا جائے گا۔ پنڈال میں پارکنگ، ٹریفک اورناظرین کی گنجائش کومدنظررکھتے ہوئے انتظامات کئے جائیں گے۔ اس کے ساتھ ‘نویارآرمی’، ‘آنررن’، ‘سائیکل ریلی’ اورخون عطیہ کیمپ جیسی سرگرمیوں کے ذریعے فوج کے ساتھ قریب سے جڑنے کا موقع ملے گا۔ جے پورمیں ہونے والی اس آرمی ڈے پریڈ سے نہ صرف ریاست کے باشندوں کوہندوستانی فوج کی طاقت کا قریب سے تجربہ ہوگا بلکہ یہ انعقاد راجستھان کو قومی اور بین الاقوامی سطح پریہ فخراورپہچان بھی لائے گا۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read