راجیہ سبھا ممبر اور اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی کرم بھومی لکھنؤ کو ملک کے مختلف مذہبی و ثقافتی مقامات سے جوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ’’وِکسِت بھارت‘‘ وژن کے مطابق لکھنؤ میں عالمی معیار کی ریل سہولیات کی ترقی کے لیے ایک نیا کوچنگ ٹرمینل قائم کیا جانا چاہیے۔ اس سے نہ صرف مذہبی و ثقافتی سیاحت کو ایک نیا رخ ملے گا بلکہ اٹل شتابدی ورش (اٹل واجپئی کی صد سالہ تقریبات) میں اٹل جی کی کرم بھومی یعنی لکشمن نگر (لکھنؤ) اور اس کے آس پاس کے عوام کو سہولت حاصل ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ سہولیات کی ترقی کے بعد اتر پردیش ’’اُتّم پردیش‘‘ بن کر ’’وِکسِت بھارت‘‘ کے ہدف کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
راجیہ سبھا میں ’’وشیش اُلّیکھ‘‘ کے تحت بات کرتے ہوئے ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ راجدھانی لکھنؤ سے شری کھاٹو شیام مندر (رِینگس)، ماتا ویشنو دیوی اور مہاکالیشور کے لیے ایک ایک نئی ٹرین چلائی جانی چاہیے۔ ڈاکٹر دنیش شرما نے مطالبہ کیا کہ لکھنؤ کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے پیش نظر یہاں ریل کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کیے جانے اور لکھنؤ اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے لوگوں کو بہتر آمدورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں لکھنؤ سے مہوبا ہوتے ہوئے کھجوراہو تک بھی ایک نئی سپر فاسٹ ٹرین چلانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ لکھنؤ سے مہوبا ہوتے ہوئے کھجوراہو تک نئی ٹرین چلانے کے حوالے سے سابق رکن پارلیمان شری گنگا چرن راجپوت کی قیادت میں ایک وفد نے ڈاکٹر دنیش شرما کو ایک یادداشت پیش کی تھی۔ ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ ان ٹرینوں کے آغاز کے ساتھ ساتھ لکھنؤ میں ایک نیا ریلوے کوچنگ ٹرمینل بھی قائم کیا جائے تاکہ آئندہ 20-25 برسوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ واضح رہے کہ مذہبی سیاحت کے تناظر میں بڑی تعداد میں لوگ اتر پردیش کا رخ کرتے ہیں، جو راجدھانی سے دیگر سیاحتی مقامات تک جانا چاہتے ہیں۔ راجیہ سبھا میں بحث کے بعد سابق نائب وزیر اعلیٰ و راجیہ سبھا ممبر ڈاکٹر دنیش شرما نے ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو کو بھی اس سلسلے میں ایک یادداشت پیش کی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

