Bharat Express DD Free Dish

Heavy rain in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں شدید بارش سے زندگی درہم برہم، سڑکیں بنیں تالاب ، پروازیں منسوخ، ریڈ الرٹ جاری

ملک بھر میں ہفتہ کے روز رکشا بندھن کا تہوار بھی منایا جا رہا ہے، ایسے میں ویک اینڈ ہونے کے باوجود ٹریفک نظام کو برقرار رکھنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔

ہفتہ کی صبح دہلی-این سی آر میں تیز بارش ہوئی، جس کے باعث دہلی، نوئیڈا، غازی آباد اور گڑگاؤں کے کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ اس وجہ سے جگہ جگہ ٹریفک جام ہوگیا اور پروازوں کے وقت پر بھی اثر پڑا۔

موسم محکمہ نے جاری کیا ریڈ الرٹ


بھارتی محکمہ موسمیات نے دہلی-این سی آر کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے اور عوام کو مسلسل بارش اور اس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔

دہلی کے شاستری بھون، آر کے پورم، موتی باغ اورقدوائی نگر سمیت کئی علاقوں میں سڑکوں پر پانی بھر گیا۔ کناٹ پلیس، متھرا روڈ اور بھارت منڈپم کے گیٹ نمبر 7 کے قریب بھی پانی بھرنے کی وجہ سے آمد و رفت میں دشواری پیش آئی۔

تیز بارش کے باعث دہلی ایئرپورٹ پر پروازوں میں تاخیر

تیز بارش کی وجہ سے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ انڈیگو ایئرلائنز نے سوشل میڈیا پر مسافروں کو خبردار کیا کہ وہ ہوائی اڈے روانہ ہونے سے پہلے اپنی پرواز کی صورتحال آن لائن چیک کرلیں۔ ایئرلائن نے مشورہ دیا کہ سڑکوں پر جام یا رفتار کم ہونے کی صورت میں اضافی وقت لے کر نکلیں اور ممکن ہو تو متبادل راستہ اختیار کریں۔
ایئر انڈیا نے ایکس پر پوسٹ کیا اور لکھا- آج بارش کی وجہ سے دہلی آنے اور جانے والی پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ براہ کرم ہوائی اڈے پر جانے سے پہلے یہاں پر اپنی فلائٹ کی حالت چیک کریں:

https://www.airindia.com/in/en/manage/flight-status.html

اور سست رفتار ٹریفک کے امکان کی وجہ سے ہوائی اڈے تک اپنے سفر کے لیے اضافی وقت رکھیں۔

شدید بارش سے درجہ حرارت میں کمی
بارش سے لوگوں کو امس سے نجات ملی اور ہوا کے معیار میں بھی بہتری آئی، جو کہ 116 کے معتدل سطح پر پہنچ گیا۔ محکمہ موسمیات نے اندازہ لگایا ہے کہ ہفتہ کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 25 ڈگری سیلسیس رہے گا۔

اسی دوران  پرانے ریلوے پل پر یمنا ندی کی سطح 205.15 میٹر تک پہنچ گئی، جو کہ اس موسم کی سب سے بلند سطح ہے اور خطرے کی حد 205.33 میٹر کے قریب ہے۔ اس سے نچلے علاقوں میں سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

انتظامیہ کی عوام سے اپیل
انتظامیہ نے عوام سے احتیاط برتنے، غیر ضروری سفر سے بچنے اور موسم کی تازہ ترین معلومات پر نظر رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ٹیمیں پانی نکالنے اور ٹریفک بحال کرنے میں مصروف ہیں۔

ملک بھر میں ہفتہ کے روز رکشا بندھن کا تہوار بھی منایا جا رہا ہے، ایسے میں ویک اینڈ ہونے کے باوجود ٹریفک نظام کو برقرار رکھنا ایک چیلنج بن گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read