دہلی کے نظام الدین علاقے سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے کزن آصف قریشی کو یہاں قتل کر دیا گیا۔ اسکوٹی پارکنگ پر معمولی جھگڑا قتل میں بدل گیا۔ اس کے بعد جمعرات 7 اگست کی رات تقریباً 11.00 بجے اسے قتل کر دیا گیا۔
نظام الدین میں پارکنگ کو لے کر قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آتے ہی دہلی پولیس متحرک ہوگئی اور کارروائی شروع کردی۔ تفتیش کے بعد پولیس نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
گھر کے دروازے پر اسکوٹر پارک کرنے پر جھگڑا
VIDEO | Actor Huma Qureshi’s cousin, Asif Qureshi, was stabbed to death following a dispute over parking in southeast Delhi’s Bhogal area on Thursday. Two teenagers have been apprehended in connection with the incident. CCTV visuals of the incident.#DelhiNews
(Viewers… pic.twitter.com/DJrXqd3vwX
— Press Trust of India (@PTI_News) August 8, 2025
اب تک جو کچھ پولیس کے علم میں آیا ہے اس کے مطابق رات گئے آصف قریشی اور کچھ لوگوں کے درمیان لڑائی ہوئی تھی۔ آصف نے ملزم سے کہا تھا کہ گھر کے گیٹ کے باہر اسکوٹر نہ کھڑا کرو، لیکن ان لوگوں نے ایک نہ سنی، جس کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔ اس جھگڑے میں ملزمان نے آصف پر تیز دھار چیز سے حملہ کر کے اسے بری طرح زخمی کر دیا۔
حملے میں آصف قریشی بری طرح زخمی ہو گئے۔ اس کا کافی خون بہہ چکا تھا۔ اسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے اس معاملے میں دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
آصف قریشی کی اہلیہ نے کیا کہا؟
مقتول آصف قریشی کی اہلیہ نے بتایا کہ محلے کے ایک لڑکے نے رات 9.30-10 بجے کے قریب اپنا اسکوٹر گھر کے باہر کھڑا کیا تھا جس کی وجہ سے دروازہ بند ہو گیا۔ آصف نے کہا بیٹا گاڑی تھوڑی آگے کھڑی کرو لیکن وہ لڑکا گالیاں دینے لگا اور کہا کہ میں جلد آکر بتاؤں گا۔
اس کے بعد لڑکا اوپر سے نیچے آیا اور اس کے سینے پر تیز دھار چیز سے وار کیا۔ اس کا بھائی بھی اس لڑکے کے ساتھ آیا۔ آصف کے سینے سے خون بہنے لگا۔ بیوی نے فوراً اپنے بہنوئی جاوید کو فون کر کے گھر بلایا لیکن تب تک آصف کی موت ہو چکی تھی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
