Urdu Conclave 2026

All NDA Parties Authorise PM Modi to Choose VP Nominee: پی ایم مودی کریں گے نائب صدر کے لیے این ڈی اے امیدوار کا انتخاب، کرن رجیجو نے کہا-تمام این ڈی اے پارٹیوں نے پی ایم مودی کو دیا اختیار

الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اور کاغذات نامزدگی 21 اگست تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔

این ڈی اے پارٹیوں کے فلور لیڈروں نے جمعرات کو ایک اہم میٹنگ کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا کو نائب صدر کے انتخاب کے لیے اپنے امیدوار کا انتخاب کرنے کا اختیار دیا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ پی ایم مودی جو فیصلہ لیں گے، اسے حکمراں اتحاد کی تمام پارٹیاں قبول کریں گی۔

اس میٹنگ کی صدارت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی۔ کرن رجیجو نے بتایا کہ ’’این ڈی اے پارلیمانی پارٹی کے لیڈروں کی میٹنگ میں، جس کی صدارت وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کی، متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ این ڈی اے نے وزیر اعظم اور راجیہ سبھا میں قائد ایوان جے پی نڈا کو نائب صدر کے لیے امیدوار کے انتخاب اور انتخابی عمل شروع کرنے کا اختیار دیا ہے۔ وزیر اعظم کا فیصلہ تمام این ڈی اے پارٹیاں قبول کریں گی۔‘‘

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے اور کاغذات نامزدگی 21 اگست تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔ پولنگ 9 ستمبر کو ہوگی اور اسی دن گنتی بھی ہوگی۔ یہ انتخاب جگدیپ دھنکھر کی جانب سے صحت کے مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے 21 جولائی کو نائب صدر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد کرایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا نائب صدر کے لیے اپنے امیدوار کے انتخاب پر آنے والے دنوں میں اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ بھی متوقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read