ملک بھر میں مانسون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اگست کی بارش نے کئی ریاستوں میں تباہی مچا دی ہے۔ اس دوران بھارت محکمہ موسمیات (IMD) نے آج منگل (5 اگست، 2025) کو بھی کئی ریاستوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ دہلی میں اگلے تین دنوں تک بارش کا امکان ہے۔ وہیں تمل ناڈو اور کیرالہ میں اگلے 5 دنوں تک بہت زیادہ بارش کی توقع کی جا رہی ہے۔
اتر پردیش میں بارش اور سیلاب نے پریشانی بڑھا دی ہے
ریاست کے 21 اضلاع سیلاب سے متاثر ہیں اور لکھنؤ میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ تاہم اندازہ ہے کہ 6 اگست سے بارش میں کمی آئے گی۔ اس کے بعد ریاست میں کہیں بھی شدید بارش کا امکان نہیں ہے، لیکن منگل کے روز کئی اضلاع میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
راجستھان میں مانسون کی سستی سے دوبارہ گرمی بڑھنے لگی
ادھر راجستھان میں مانسون کی سستی کے باعث ایک بار پھر گرمی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پیر کے روز ریاست کے کئی علاقوں میں بادل تو چھائے رہے، لیکن کہیں کہیں ہلکی بوندا باندی ہوئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریاست میں سب سے زیادہ بارش کوٹا ضلع کے دیگود علاقے میں ریکارڈ کی گئی، جہاں 25 ملی میٹر بارش ہوئی۔ وہیں دھول پور، کرؤلی اور راجسمند اضلاع میں کہیں کہیں ہلکی پھوار دیکھی گئی۔
اتراکھنڈ میں ندیاں میں طوفانی کی آمد
پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں بارش کے باعث ندیاں طغیانی پر ہیں اور خطرے کے نشان کے قریب بہہ رہی ہیں۔ دو سے تین دن سے مسلسل بارش کے سبب عام زندگی متاثر ہو گئی ہے۔ IMD نے آج دہرادون، نینی تال، چمپوت، اُدھم سنگھ نگر، باگیشور اور ٹہری اضلاع کے کچھ حصوں میں شدید بارش کے لیے “اورنج الرٹ” جاری کیا ہے۔ دہرادون، پوڑی، ٹہری اور ہریدوار کے اسکولوں میں آج بھی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
شمال مشرقی ریاستوں کی صورتحال
محکمہ موسمیات نے اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ، ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 4 سے 9 اگست کے درمیان کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کچھ جگہوں پر شدید بارش بھی ہو سکتی ہے۔ 4 اگست کو جھارکھنڈ میں جبکہ 4 سے 9 اگست تک بہار کے کچھ علاقوں میں شدید بارش کا امکان ہے۔ سب-ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں بھی 4 سے 9 اگست کے درمیان شدید بارش ہو سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


