Bharat Express DD Free Dish

President Marcos to visit India and meet PM Modi: فلپائن کے صدر مارکوس 4 سے 8 اگست تک ہندوستان کے دورے پر، صدر مرمو اور پی ایم مودی سے کریں گے ملاقات

فلپائن کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مارکوس کا ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور فلپائن کے درمیان سفارتی تعلقات نومبر 1949 میں قائم ہوئے تھے۔

فلپائن کے صدر فرڈینینڈ روموالڈیز مارکوس جونیئر 4 سے 8 اگست تک ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں۔ اس دوران وہ صدر دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے۔ مارکوس 4 اگست کو نئی دہلی پہنچنے کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کریں گے اور پھر 5 اگست کو وہ راج گھاٹ پر پھول چڑھائیں گے۔

مارکوس اس کے بعد حیدرآباد ہاؤس میں پی ایم مودی سے بات چیت کریں گے۔ اس کے بعد ایم او یوز اور پریس بیانات کا تبادلۂ ہوگا۔ مارکوس اس کے بعد صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جے پی نڈا اور اس کے بعد صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے۔ فلپائن کے صدر اس کے بعد بنگلور جائیں گے اور کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان میں جمعرات کو کہا گیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر فرڈینینڈ آر مارکوس جونیئر ہندوستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ فلپائن کے صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مارکوس کا ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور فلپائن کے درمیان سفارتی تعلقات نومبر 1949 میں قائم ہوئے تھے۔ دونوں ممالک نے اس کے بعد سے تجارت اور سرمایہ کاری، دفاع اور سلامتی، سمندری تعاون، زراعت، صحت کی دیکھ بھال، دواسازی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سمیت وسیع شعبوں میں مضبوط شراکت داری قائم کی ہے۔

وزارت کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلپائن کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات ہماری ’’ایکٹ ایسٹ‘‘ پالیسی، وژن مہاساگر اور ہند-بحرالکاہل کے ہمارے وژن کا ایک اٹوٹ ستون ہیں۔ صدر مارکوس کا آئندہ سرکاری دورہ ہندوستان-فلپائن کے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر ہے۔ یہ دورہ دونوں رہنماؤں کے لیے مستقبل میں دوطرفہ تعاون کی راہیں متعین کرنے اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کرنے کا ایک موقع ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read