ٹریول ٹیک کمپنی ’ایزی مائی ٹرپ‘ کے شریک بانی نشانت پٹی
نئی دہلی: بھارت نے جمعرات کے روز ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا، اس نے اپنے روایتی حریف کے خلاف مسابقتی میچوں میں شرکت نہ کرنے کے اپنے سابقہ موقف کو برقرار رکھا۔ وہیں، اس معاملے پر ٹریول ٹیک کمپنی ’ایزی مائی ٹرپ‘ کے شریک بانی نشانت پٹی نے کہا کہ جب ہندوستانی برانڈز پاکستان سے متعلق کسی بھی میچ کو اسپانسر کر رہے ہوں تو اس میں ہندوستانی کھلاڑی حصہ نہیں لینا چاہئے۔
نشانت پٹی نے ایکس پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مجھے نہیں لگتا کہ ہندوستانی کھلاڑی اس میں حصہ لیں گے، خاص طور پر جب ہندوستانی برانڈز پاکستان سے متعلق کسی بھی میچ کو اسپانسر کر رہے ہوں۔ جب ملکی جذبات واضح ہوں تو تجارتی مفادات اور کھیلوں کے مواقع کو پس پشت ڈال دینا چاہئے۔WCL2025 میں ہم اس سے پیچھے ہٹنے میں ثابت قدم رہے، اور یہ فیصلہ آج بھی کسی بھی اسکور بورڈ سے زیادہ زوردار ہے۔ اس کے علاوہ بی سی سی آئی کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی ہے۔‘‘
I don’t believe Indian players would participate and certainly not with Indian brands sponsoring in any match involving Pakistan.
When national sentiment is clear, commercial interests and sporting opportunities must take a backseat.
We stood firm in #WCL2025 by stepping away,… https://t.co/4RoLPPyDdD
— Nishant Pitti (@nishantpitti) August 3, 2025
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ مستقبل میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں شرکت پر مکمل پابندی عائد کر رہا ہے۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد نشانے پٹی ایکس پر ایک اور پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’ میں نے بس ابھی دیکھا۔ یہ ان کو گھیرنے کا ایک طریقہ ہو سکتا ہے۔‘‘
Just saw this https://t.co/EMaryt0SMq
This could be a way to corner them.. @ANI @PTI_News @republic @TimesNow @CNN @cnni @BBCWorld @BBCBreaking @BBCSport @CNBC @aajtak @ndtv @PMOIndia @HMOIndia @News18India @CNNnews18 @indiatvnews @IndiaToday
— Nishant Pitti (@nishantpitti) August 3, 2025
بتا دیں کہ بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا۔ یوراج سنگھ کی کپتانی والی ہندوستانی ٹیم کے اس اعلان کے بعد پاکستان سیمی فائنل کھیلے بغیر فائنل میں پہنچ گیا۔ جبکہ بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔ جمعرات کے روز ہی سیمی فائنل میں بھارت اور پاکستان کی ٹیم آمنے سامنے ہونی والے تھی لیکن بھارت کے نہ کھیلنے پر میچ منسوخ کر دیا گیا اور پاکستان کو واک اوور مل گیا۔ فائنل میچ 2 اگست کو برمنگھم میں پاکستان چیمپئنز اور جنوبی افریقہ چیمپئنز کے درمیان کھیلا گیا۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں پاکستان چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 195 رنز بنائے۔ اے بی ڈی ویلیئرز کی طوفانی اننگز کے سامنے یہ بڑا ہدف بھی چھوٹا نظر آیا، جنوبی افریقہ نے اسے 16.5 اوورز میں حاصل کر کے 9 وکٹوں سے بڑی جیت درج کر لی۔ ڈی ویلیئرز کو فائنل اور ڈبلیو سی ایل 2025 ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
