مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج آزادی کی جدوجہد کے ممتاز لیڈر اور ترنگے کے ڈیزائنر پنگلی وینکیا جی کو ان کی جینتی (یوم پیدائش) پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں وینکیا جی کی قومی خدمات کو یاد کرتے ہوئے انھیں ’’ایک لاجواب محب وطن اور باصلاحیت شخصیت‘‘ قرار دیا۔
امت شاہ نے لکھا کہ ’’ہماری تحریک آزادی کی عظیم شخصیت پنگلی وینکیا جی کو ان کی جینتی پر خراج عقیدت۔ ایک لاجواب محب وطن اور باصلاحیت وینکیا جی نے برطانوی جھنڈے کے سامنے جھکنے سے انکار کرکے اور ہمارا اپنا ترنگا ڈیزائن کرکے ہندوستانی ہونے کے فخر کو نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ ان کی لازوال میراث آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ رہے گی۔‘‘
Obeisance to Pingali Venkayya Ji, a great soul of our freedom movement, on his Jayanti.
An indomitable patriot and a rare genius, Venkayya Ji elevated the pride of being an Indian to new heights by refusing to bow down to the British flag and by designing our very own Tiranga.… pic.twitter.com/PuKPt4Ton0
— Amit Shah (@AmitShah) August 2, 2025
پی ایم مودی نے بھی پیش کیا خراج
دریں اثنا آج پی ایم مودی نے بھی پنگلی وینکیا جی کو خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پنگلی وینکیا جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ انھیں ’’ترنگا‘‘ کی تخلیق میں ان کے کردار کے لیے یاد کیا جاتا ہے، جو کہ ہمارا فخر ہے! ہمیشہ کی طرح آئیے ’ہر گھر ترنگا‘ تحریک کو مضبوط کریں اور ترنگا لہرائیں۔ اپنی سیلفی یا تصاویر harghartiranga.com پر اپ لوڈ کریں۔‘‘
Tributes to Pingali Venkayya Ji on his birth anniversary. He is remembered for his role in giving us the Tricolour, which is our pride!
Like always, let’s strengthen #HarGharTiranga movement and fly the Tricolour. Do upload your selfie or photos on https://t.co/uJuh3CXyQS
— Narendra Modi (@narendramodi) August 2, 2025
واضح رہے کہ پنگلی وینکیا جی کا شمار اُن قومی ہیروز میں ہوتا ہے جنھوں نے آزادی سے قبل ہندوستانی عوام میں ایک متحدہ شناخت پیدا کرنے کے لیے قومی پرچم کا خاکہ تیار کیا۔ 1921 میں کانگریس کے اجلاس میں مہاتما گاندھی کے سامنے پیش کیا گیا ان کا ڈیزائن بعد میں ہندوستان کے قومی پرچم کی بنیاد بنا۔ پنگلی وینکیا جی کی شخصیت نہ صرف قومی پرچم کے حوالے سے اہم ہے بلکہ وہ ایک ماہر لسانیات، محقق، زمیندار اور سادہ طرزِ زندگی کے حامل انسان تھے۔ ان کی خدمات کو قومی سطح پر مزید اجاگر کرنے کی ضرورت وقت کی اہم مانگ ہے، تاکہ ان کی قربانیوں اور ورثے کو نئی نسل تک مؤثر انداز میں منتقل کیا جا سکے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


