جولائی 2025 میں نابارڈ (NABARD) کی جانب سے جاری کردہ دیہی معاشی صورتحال اور جذبات پر مبنی سروے (RECSS) کی رپورٹ سے واضح اشارہ ملا ہے کہ دیہی معیشت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 76.6 فیصد دیہی خاندانوں نے اپنے اخراجات میں اضافے کی بات کہی ہے، جو اخراجات پر مبنی ترقی کی ایک پائیدار سمت کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ سروے حکومت کی اسکیموں اور دیہی ترقیاتی پروگراموں کے زمینی اثرات کو سمجھنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ اس میں گھریلو سطح پر آمدنی، اخراجات، قرض اور سوچ سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے یہ جانچنے میں مدد ملتی ہے کہ فلاحی اسکیمیں دیہی علاقوں میں کس حد تک مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ سروے کے نتائج بڑھتی ہوئی آمدنی، بینکاری خدمات تک رسائی اور دیہی خاندانوں میں اعتماد کے فروغ کی مثبت تصویر پیش کرتے ہیں۔
76.6فیصد دیہی خاندانوں کے اخراجات میں اضافہ
رپورٹ کے مطابق 76.6 فیصد دیہی خاندانوں نے بتایا کہ پچھلے ایک سال میں ان کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ 39.6 فیصد نے اپنی آمدنی میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔ یہ دونوں اعداد و شمار اب تک کے تمام سروے میں سب سے زیادہ ہیں۔ اس کے علاوہ اب دیہی بھارت کے معاشی حالات میں بہتری آرہی ہے۔ 20.6 فیصد خاندان ایسے ہیں جو اب زیادہ بچت پر توجہ دے رہے ہیں۔ جبکہ 52.6 فیصد خاندان قرض لے کر اپنی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔
روزگار اور آمدنی بڑھنے کی امید
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 74.7 فیصد خاندانوں کو توقع ہے کہ اگلے سال ان کی آمدنی میں اضافہ ہوگا، جبکہ 56.2 فیصد خاندانوں کو مستقبل قریب میں بہتر روزگار کے مواقع ملنے کی اُمید ہے۔ حکومتی امداد اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری جیسے اقدامات دیہی علاقوں کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ مہنگائی کی فکر کم ہوئی ہے کیونکہ 78.4 فیصد سے زیادہ خاندانوں کو لگتا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی شرح 5 فیصد یا اس سے کم ہے، جو قیمتوں میں استحکام کو ظاہر کرتا ہے۔
حکومتی امداد کا کلیدی کردار
مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی مالی امدادی اسکیمیں دیہی خاندانوں کی آمدنی اور اخراجات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے یہ امداد نقد اور اشیاء دونوں صورتوں میں فراہم کی جاتی ہے۔ اس میں خوراک، بجلی، گیس، کھاد، اسکول کی ضروریات، ٹرانسپورٹ، کھانے، پنشن اور سود پر سبسڈی جیسی سہولیات شامل ہیں۔ اندازے کے مطابق یہ حکومتی مدد ایک خاندان کی ماہانہ آمدنی کے تقریباً 10 فیصد کے برابر ہوتی ہے۔ ایسی اسکیمیں خاص طور پر کمزور طبقات کے لیے مالی دباؤ کم کرتی ہیں اور خاندانوں کو بحران سے نکلنے میں مدد دیتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


