اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی زندگی پر مبنی فلم بنانے والوں نے سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) کی جانب سے فلم کو سرٹیفیکیشن نہ دینے کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے بمبئی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور نیلا گوکھلے کی بنچ نے کہا کہ وہ جمعہ کو اس درخواست کی سماعت کرے گی۔
تاہم عدالت نے پوچھا کہ سی بی ایف سی نے درخواست کو کیوں مسترد کر دیا؟ جب کہ فلم جس ناول پر مبنی ہے، وہ آٹھ سالوں سے پبلک ڈومین میں ہے۔ عدالت نے سی بی ایف سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا کہ اگر کتاب پر کوئی اعتراض نہیں کیا گیا، تو اس سے متاثر فلم عوامی نظم کی خرابی کا باعث کیسے ہو سکتی ہے۔ فلم سازوں کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ اسیم ناپھڑے، ستتیا آنند اور نکھل ارادھے نے دلیل دی کہ سی بی ایف سی نے فلم، اس کے ٹریلر اور اس کے گانوں کے سرٹیفیکیشن سے فلم دیکھے بغیر ہی درخواستیں مسترد کر دیں۔ اس ماہ کے شروع میں فلم سازوں نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا، جس میں سنسر بورڈ کو ان کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔
اس کے جواب میں سی بی ایف سی نے گزشتہ ہفتے عدالت کو یقین دلایا کہ وہ دو دن کے اندر فیصلہ لے گی۔ فلم سازوں نے اپنی تازہ درخواست میں دعویٰ کیا ہے کہ اس یقین دہانی کے باوجود بورڈ نے اب جا کر فیصلہ لیا۔ واضح رہے کہ فلم ’’اجے: دی ان ٹولڈ اسٹوری آف اے یوگی‘‘ یکم اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ یہ فلم ایک کتاب یہ The Monk Who Became Chief Minister سے متاثر ہے، جو یوگی آدتیہ ناتھ کی زندگی پر مبنی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


