Bharat Express DD Free Dish

NATO Chief’s Warning Over Russia Trade: بھارت، چین اور برازیل نے اگر روس سے تیل خریدا تو، ٹرمپ کے بعد اب دھمکی پر اترے نیٹو چیف

مارک روٹے نے مزید کہا:”براہ کرم پوتن کو فون کریں اور کہیں کہ وہ امن مذاکرات کو سنجیدگی سے لیں، کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو اس کے سنگین اثرات برازیل، بھارت اور چین پر پڑیں گے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے (Mark Rutte) نے بھارت، چین اور برازیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ممالک روس کے ساتھ تجارت جاری رکھتے ہیں، تو انھیں امریکہ کی جانب سے 100 فیصد سیکنڈری پابندیوں (Secondary Sanctions) کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ امریکی کانگریس میں ارکان سے ملاقات کے دوران مارک روٹے نے ان ممالک کو سخت لہجے میں متنبہ کیا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو امن معاہدے کو سنجیدگی سے لینے پر آمادہ کریں۔

مارک روٹے نے 100فیصدٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی

مارک روٹے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا:”میری ان تینوں ممالک سے، خاص طور پر اگر آپ بھارت کے وزیر اعظم، چین کے صدر یا بیجنگ کے نمائندے ہیں، تو آپ سے اپیل ہے کہ اس معاملے پر توجہ دیں، کیونکہ یہ آپ پر بہت بھاری پڑ سکتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا:”براہ کرم پوتن کو فون کریں اور کہیں کہ وہ امن مذاکرات کو سنجیدگی سے لیں، کیونکہ اگر ایسا نہ ہوا تو اس کے سنگین اثرات برازیل، بھارت اور چین پر پڑیں گے۔”

امریکہ یوکرین کو ہتھیار فراہم کرے گا

ادھر نیٹو چیف (مارک روٹے) نے یہ بھی کہا کہ یورپ، امن مذاکرات سے پہلے یوکرین کو سب سے مضبوط پوزیشن میں لانے کے لیے ہر ممکن معاشی مدد دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت اب امریکہ یوکرین کو بڑی تعدادمیں ہتھیار فراہم کرے گا، اور ان ہتھیاروں کی فراہمی کے اخراجات یورپی ممالک برداشت کریں گے۔

جب ان سے (مارک روٹے) پوچھا گیا کہ کیا یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل بھی دیے جائیں گے، تو انہوں نے جواب دیا:”یہ صرف دفاعی نہیں بلکہ جارحانہ بھی ہے۔ اس میں ہر طرح کے ہتھیار شامل ہیں، لیکن اس پر ابھی تفصیلی بات چیت نہیں ہوئی۔ اس پر اب پینٹاگون، یورپ میں سپریم الائیڈ کمانڈر، اور یوکرینی قیادت مل کر کام کر رہے ہیں۔”

یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ہتھیاروں کی ایک نئی کھیپ دینے کا اعلان کیا ہے، اور ساتھ ہی خبردار کیا ہے کہ اگر 50 دنوں کے اندر امن معاہدہ نہیں ہوا تو روس سے سامان خریدنے والوں پر 100 فیصد تک سیکنڈری ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read