کانگریس جنرل سکریٹری اور ایم پی پرینکا گاندھی واڈرا۔
نئی دہلی: اترپردیش میں سرکاری اسکولوں کے انضمام کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ صرف تعلیم کے خلاف نہیں بلکہ دلت، پسماندہ، قبائلی، اقلیتی، غریب اور محروم طبقات کے حقوق پر بھی حملہ ہے۔
تعلیم کا حق چھینا جا رہا ہے — پرینکا گاندھی
پرینکا گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک سخت پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوپی حکومت انضمام کے نام پر تقریباً 5000 سرکاری اسکول بند کرنے جا رہی ہے۔ تعلیم سے وابستہ تنظیموں کے مطابق، حکومت کی نیت 27000 اسکول بند کرنے کی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر اسکول گھر سے کئی کلومیٹر دور ہو جائیں گے تو چھوٹے بچے، خصوصاً لڑکیاں، پیدل اسکول کیسے جائیں گی؟ ان کی تعلیم چھوٹ جائے گی۔ بچوں سے ان کا بنیادی حق کیوں چھینا جا رہا ہے؟
उत्तर प्रदेश सरकार विलय करने के नाम पर करीब 5,000 सरकारी स्कूलों को बंद करने जा रही है। शिक्षक संगठनों के मुताबिक, सरकार की मंशा लगभग 27,000 स्कूलों को बंद करने की है।
यूपीए सरकार देश में शिक्षा का अधिकार कानून लाई थी, जिसके तहत हर गांव में स्कूल की व्यवस्था की गई थी ताकि गरीब…
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) July 14, 2025
یوپی حکومت کے اقدام کی مخالفت میں زور پکڑتی آوازیں
اتر پردیش حکومت ان اسکولوں کو ضم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جہاں طلبہ کی تعداد 50 سے کم ہے۔ لیکن اس فیصلے کے خلاف ٹیچرز یونین، تعلیمی تنظیمیں اور حزب اختلاف زور و شور سے آواز بلند کر رہی ہیں۔ ہائی کورٹ میں ایک عرضی بھی دائر کی گئی تھی، جو خارج کر دی گئی۔
بی جے پی کی وضاحت: اسکول بند نہیں، آنگن واڑی مراکز بنیں گے
ریاستی حکومت کی طرف سے وضاحت دی گئی ہے کہ وہ اسکولوں کو مکمل طور پر بند نہیں کر رہی، بلکہ ایسے اسکولوں میں آنگن باڑی، اسکل ڈیولپمنٹ اور دیگر تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔ تاہم، حزب اختلاف اس وضاحت کو غیر تسلی بخش قرار دے رہا ہے۔
یو پی اے حکومت کا کارنامہ یاد دلاتے ہوئے پرینکا کا حملہ
پرینکا گاندھی نے یو پی اے حکومت کے دوران بنائے گئے ’تعلیم کا حق قانون‘ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس کے تحت ہر گاؤں میں اسکول کا انتظام کیا گیا تاکہ غریب بچوں کو تعلیم سے جوڑا جا سکے۔ لیکن بی جے پی حکومت ان حقوق کو واپس لے رہی ہے۔
لڑائی صرف اسکولوں کی نہیں، عوامی اعتماد کی بھی ہے
پرینکا گاندھی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اتر پردیش میں بی جے پی حکومت کے فیصلوں پر تعلیمی اور سماجی طبقوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق، آنے والے دنوں میں یہ معاملہ ایک بڑا عوامی اور انتخابی مدعا بن سکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


