شیفالی جری والا کی موت کے غم سے پراگ تیاگی ابھی بھی نہیں ابھر پا رہے ہیں۔
Parag Tyagi Video on Shefali Jariwala: اداکارہ شیفالی جری والا کی موت کے بعد سے پراگ تیاگی سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے دل کا حال بیان کررہے ہیں۔ انہیں کھو دینے کا غم اداکار کی پوسٹ میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ اس درمیان پراگ تیاگی نے ایک اور نیک کام کرتے ہوئے شیفالی جری والا کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پرایک ویڈیوپوسٹ کیا ہے، جس میں وہ اپنے پیٹ ڈاگ سمبا کے ساتھ مل کر پیڑلگا رہے ہیں۔ یہی نہیں اداکارہ کی آنجہانی آتما (روح) کوسکون دینے کے لئے پراگ نے خصوصی طور پر دعائیں بھی کیں اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
شیفالی کی یاد میں کیا یہ نیک کام
پراگ تیاگی نے اپنے انسٹا گرام پرایک ویڈیوشیئرکیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلڈنگ کے پارکنگ ایریا میں موجود لان میں اداکارپیڑلگا رہے ہیں۔ ان کے ساتھ ان کا پیٹ ڈاگ سمبا بھی ہے، جو اس نیک کام میں ان کا ساتھ دے رہا ہے۔ اداکارنے مٹی کو کھودتے ہوئے کئی سارے چھوٹے چھوٹے پیڑ لگائے ہیں۔
شیفالی جری والا کو فطرت سے تھی محبت
انسٹاگرام پرویڈیوشیئرکرتے ہوئے پراگ تیاگی نے کیپشن لکھا، ”پری (شیفالی جری والا) نے ہمیشہ فطرت سے محبت کی۔ وہ ہمیشہ دنیا کی طرف سے اس پربرسائے گئے پیارکو واپس کرنا چاہتی تھی۔ یہ محبت کی واپسی کا پہلا قدم ہے، درخت لگانا۔ آپ لوگوں کا شکریہ کہ آپ نے اسے ہمیشہ اتنا پیاراورتعاون دیا۔ وہ یہاں آپ سب کی شاندار آتماؤں (روحوں) کو پیارواپس کرنے آئی ہے۔’
View this post on Instagram
سوشل میڈیا یوزرس بھی لٹا رہے ہیں پیار
دوسری جانب، پراگ تیاگی کے اس نیک کام کو کرنے کے بعد سوشل میڈیا یوزرس (صارفین) بھی ان پر اپنا پیار اور سپورٹ لٹا رہے ہیں۔ ویڈیو پرتبصرہ (کمنٹ) کرتے ہوئے ایک یوزر نے لکھا، ’اس سے پتہ چلتا ہے کہ پراگ بھیا کتنے اسپریچوئل (روحانی) ہیں اور شیفالی سے ان کا پیاراس جغرافیائی دنیا سے کہیں زیادہ ہے۔ محبت کی سب سے مقدس شکل! بھیا آپ کو خوب طاقت ملے۔‘ دوسرے یوزر (صارف) نے لکھا، ’واہے گرو آپ کو ہمیشہ آشیرواد دیں۔‘ ایک دیگر صارف نے لکھا،’بہترین انسان، بہترین، بیٹا، بہترین والد۔‘ واضح رہے کہ شیفالی جری والی کی گزشتہ ماہ 27 جون کواچانک موت ہوگئی تھی۔ ان کی موت کی وجہ مبینہ طور پردل کا دورہ پڑنا بتایا جاتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
